تازہ ترین

سرینگر، بیروہ اور بڈگام میں این ا ٓئی اے کے چھاپے

ایک قیدی، تمباکو فروش،عارضی لیکچرار اور طالب علم کے گھروں کی تلاشیاں

25 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشفاق سعید
  سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے بد ھ کو دوسر ے روز  بیروہ، بڈگام اور سرینگر میں فنڈنگ کیس کے سلسلے میںکوٹ بلوال جیل میں بند ایک قیدی،تمباکو فروش،ایک عارضی لیکچرار اور ایک طالب علم کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشیاںلیں۔ این آئی اے ٹیموں نے بدھ کو صبح قریب ساڑھے 8بجے کنڈورہ بیروہ میں ظہور احمد شیخ ولد مرحوم غلام نبی شیخ کے گھر پر چھاپی مارا اور یہاں باریک بینی سے تلاشی لی۔ظہور احمد شیخ پچھلے 5ماہ سے کوٹ بلوال جیل میں مقید ہیں۔اُس وقت انکے گھر میں بوڑھء والدہ، اہلیہ اور دو بیٹیاں تھیں۔صبح کے قریب 9بجے این آئی اے کی ایک اور ٹیم نے لٹنہ بیروہ کے تمباکو فروشنذیر احمد شیخ ولد غلام احمد  کے گھر پر بھی چھاپی مارا اور تلاشیاں لیں۔ادھردوسرے روز راجباغ میں بختیار مجید ملہ ولد عبدالمجید ملہ ساکن ترال کے عارضی رہائشی کمرے پر چھاپہ مارا گیااور اس کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ چھاپے کے وقت بختیار کمرے میں موجود نہیں تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ وہ ترال سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم ہے اور فی الوقت وہ کرسوراج باغ سرینگر میں نیٹ امتحا نات کی تیار ی کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بختیار سال2017 میں واگہہ بارڈر پر گرفتار ہواتھاتاہم اسے جلد ہی رہا کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آری پانتھن بڈگام میں ہائر اسکنڈری اسکول بیرو میں کنٹریکچول لیکچرار محمد افضل میر ولد علی محمدکے گھر کی بھی تلاشی لی گئی جس دوران کچھ دستا ویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ کارروائی کے بعد مذکورہ کا لیپ ٹاپ اور موبائیل فون این آ ئی والے ساتھ لے گئے۔