تازہ ترین

نگین جھیل کیلئے ملٹی میڈیا لیزر شو منصوبے کو منظوری

پروجیکٹ کو 5 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

25 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر//نگین جھیل کے لئے پانچ کروڑ روپے کے مالیت ملٹی میڈیا لیزر شو منصوبے کو کل نئی دلی میں مرکزی وزارت سیاحت کے سیکرٹری یوگیندر ترپاٹھی کی صدارت میں منعقد ایک میٹنگ میں منظوری دی گئی۔اس میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سیاحت نوین چودھری نے ریاست کی نمائندگی کی۔میٹنگ کے دوران مرکزی سیکرٹری نے اس پروجیکٹ کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے جھیل کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے کہاکہ یہ پروجیکٹ دسمبر 2019ء تک مکمل کیا جائے گااور اس سے سری نگر اورگرد و نواح میں سیاحتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔میٹنگ میں سیاحت کی مرکزی وزارت کی جوائنٹ سیکرٹری میناکشی شرما اور آئی ٹی ڈی سی کی چیئرمین بھی موجود تھے۔