تازہ ترین

ریاسی کے بالائی علاقوں میں لگاتار بارشیں،فصلوں کو شدید نقصان

مہور ۔ جموں سڑک پسی گرآنے کی وجہ سے بند،رابطہ سڑکیں بھی منقطع

26 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور//ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے تیز بارش اور آندھی چلنے سے فصلوں اور میوہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ روز بعد دوپہر تیز بارش اور آندھیاں چلیں جس سے کھڑی فصلیں گر کر تباہ ہوگئیں۔جہاں ایک طرف سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی وہیں دوسری جانب سے بارش نے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔بارش کی وجہ سے ارناس،درماڑی ،مہور ،چسانہ،گلابگڑھ وغیرہ علاقہ جات میں شدید نقصان ہوا۔دریں اثناء نالوں میں طغیانی اور پسیاں گرنے کی وجہ سے کئی مقامی سڑکیں منقطع ہوگئیں اور مہور سے جموں جانے والی سڑک دامن کے مقام پر بھاری پسی گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی۔رابطہ کرنے پر او آئی سی گریف شیو رمن نے بتایا کہ انہوں نے دامن کے مقام پر مشین ملبہ ہٹانے کیلئے تیار رکھی ہے لیکن اوپر سے پتھر گر رہے ہیں جس کی وجہ سے مشین کام نہیں کر پارہی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ شام آٹھ بجے تک سڑک بحال کریں گے۔