تازہ ترین

کولگام میں2افراد گرفتار | سرکاری راشن کے200بیگ ضبط

26 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

خالد جاوید
کولگام// ضلع کولگام میں پولیس نے سرکاری چاول کے200بیگ کو ضبط کر کے ڈرائیور سمیت2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جے کے بینک دمہال ہانجی پورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک ایک ٹرک زیر نمبر JK05-7633کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران ٹرک سے صارفین کیلئے سرکاری راشن کے 200بیگ برآمدکرتے ہوئے موقع پر ہی ٹرک ڈرائیور محمد شفیع شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکنہ نندون اوڑی کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے ڈرائیور نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث اور ایک شخص شاہد احمد بنگرو ولد عبدالحمید بنگرو ساکن مرجان پورہ عید گاہبھی شامل ہے جس کوپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدگان امور صارفین وعوامی تقسیم کاری محکمہ میں تعینات چند ملازمین کے ساتھ مل کر یہ غیر قانونی کام انجام دے رہے ہیں۔