تازہ ترین

تھنہ منڈی میں نیشنل کا نفرنس کا ماہانہ اجلاس

متعدد کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت ،تنظیم کی مضبوطی کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا

28 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
 
تھنہ منڈی//تھنہ منڈی میں نیشنل کانفرنس کارکنوں کی جانب سے ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران متعدد کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔بلاک صدر نیشنل کا نفرنس مشتاق احمد شال کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں اسمبلی حلقہ راجوری کیلئے پارٹی کے نامزد امیدوار سابق جج مظفر اقبال خان بطور مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ ان کے علا وہ صوبائی نائب صدر محمد بشیر وانی، ڈاکٹر محمد بشیر ماگرے ،بلاک نائب صدر شمیم احمد مغل، سرپنچ محمد غفور ڈار ، سرپنچ نور حسین، آیڈوکیٹ ارشد سمیال، ایڈوکیٹ نوید انجم شال، ایڈوکیٹ بابر مرزا، محمد ریاض سمیال، اقبال میر، حاکم دین،منیر حسین مرزا، یوتھ بلاک ارشاد خان،محمد منشی چوہدری، عبدالق ٹھکر ، شکیل نجار کے علاو ہ ثیر تعداد میںلوگ موجود تھے۔اس موقعہ پر اراکین نے کہا کہ تحصیل تھنہ منڈی میں گزشتہ چاربرسوں سے عوامی مسائل کو حل نہیں کیا جاررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری تھنہ منڈی سڑک کی خستہ حالت،تھنہ منڈی و مختلف دیہی علا قوں میں طبی نظام کی خراب حالت ،عملے کی قلت ،رسرکاری دفتروں میں رشوت خوری  ودیگر مسائل سے عوام پر یشان ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ اس طرف کوئی دھیاں نہیں دے رہی ہے ۔لیڈران نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں صدر راج کی توسیع کے بجائے انتخابات منعقدہ کروائے جائیں تاکہ جمہوری طرز عمل سے عوامی مسائل کا حل کیا جاسکے ۔ سابق جج مظفر اقبال خان نے اپنے خطاب کے دوران پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مستحکم ہو گی ۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل کو اجا گر کریں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا خراب موسم کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے لیکن انہوں نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کام کریں ۔