تازہ ترین

بونہ زل ہاری پورہ میں ریچھ کے حملے میں گائے زخمی

29 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//بونہ زل ہاری پورہ میں اتوار کو اچانک ریچھ نمودار ہوگیا جس نے مشتاق احمد ماگرے ولد غلام محمد کے گائوخانہ میںگائے پر حملہ کرکے اسے لہولہان کردیا ۔اس موقع پر شور و غل مچانے پر ریچھ جنگل کی جانب بھاگ گیا۔پچھلے ایک ماہ سے یہ اس علاقے میں ریچھ کا دوسرا حملہ ہے ۔اس سے قبل ریچھ کے حملے میں غلام حسن چوپان نامی شہری کو شدید زخمی کردیا تھا ۔