تازہ ترین

آنندی بین پٹیل نے یو پی کی پہلی خاتون گورنر کی حیثیت سے حلف لیا

30 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یواین آئی
لکھنؤ// آنندی بین پٹیل نے پیر کو آزادی کے بعد اترپردیش کی پہلی خاتون گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گوند ماتھر نے محترمہ پاٹیل کو ریاست کے 28 ویں گورنر کا حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سابق گورنر رام نائیک ریاست کے وزراء اور افسران موجود رہے ۔مسٹر نائیک نے اپنے قائم مقام کی حلف برداری تقریب میں شرکت کر کے نئے رواج کو قائم کیا ہے ۔ پہلے سبکدوش ہونے والے گورنر رام نائیک ،ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گوند ماتھر اور گورنر کا حلف اٹھانے والی محترمہ پٹیل کے درمیان بیٹھے ۔لیکن حلف برداری کے بعد مسٹر نائیک نے بیچ کی کرسی محترمہ پٹیل کے لئے خالی کر کے خود کنارے والی کرسی پر بیٹھ گئے ۔ریاست کی 28 ویں گورنر 09:45 بجے لکھنؤ ائیر پورٹ پہنچی۔ائیر پورٹ پر ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ اور دیگر کی موجودگی میں انہیں فارمل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔محترمہ پٹیل ریاست یو پی کی پہلی خاتون گورنر ہوں گی۔ اگرچہ اس سے قبل محترمہ سروجنی نائیڈو متحدہ ریاست کی 15 اگست 1947 تا 2 مارچ 1949 تک گورنر رہی تھیں۔محترمہ پٹیل کو جنوری 2018 میں مدھیہ پردیش کا گورنر بنایا گیا تھا۔اس سے قبل وہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم کا حلف لینے کے بعد گجرات کی وزیر اعلی بنیں تھیں۔لیکن اگست 2016 میں انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔وہ 1998 سے 2014 تک گجرات حکومت میں وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔۔