تازہ ترین

پہلے دلی کی نیت پَرکھنے کی ضرورت:عمر

30 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے تاہم کل جماعتی میٹنگ فوری طوربلانے پر اتفاق نہیں کیا۔ ٹویٹر پر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’’قبل اس کے کہ جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کے سینئر لیڈران کو بلاکر موجودہ صورتحال پر بات کی جائے، بہتر ہے کہ جموں وکشمیر کے تئیں مرکزی سرکار کی نیت اور ارادے کو جانا جائے ، ساتھ ہی یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو کس طرح سے دیکھتی ہے، نیشنل کانفرنس کو اسی بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے‘‘۔