تازہ ترین

ضلع ترقیاتی کمشنر کی قیادت میں اجلاس منعقد

ضلع میں رسیونگ اسٹیشنوں کی تعمیر کیلئے اراضی سے متعلق معاملات حل

30 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے آفیسران کا اجلاس طلب کر کے ضلع میں رسیونگ اسٹیشنوں کی تعمیر کیلئے جگہ کو لے کر پیدا ہو ئے معاملات پر تفصیلی بات چیت کر کے ان کو حل کر دیا گیا ۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیفنس ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی ودیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران ڈی سی راجوری نے ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ڈی ڈی سے ہر ایک اسٹیشن کی رپورٹ طلب کی جبکہ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسٹیشن مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ مختلف اسکیموں کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں ۔اجلاس کے دوران آفیسر ان 3.15MVA اہلیت کے مونرگلہ،تتاپانی اور شاہد رہ شریف اسٹیشنوں کی تعمیر کیلئے کام الاٹ کر دی اگیا ہے لیکن مونرگلہ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے منتخب کی گئی جگہ معقول نہیں ہے ۔اسی طرح تتا پانی اسٹیشن کیلئے جگہ کا تعین کر کے نمونے جانچ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں ۔اجلاس کے دوران دیگر اسٹیشنوں کی تعمیر کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ مال و دیگر آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان مقامات کا درہ کر کے زمینی کی نشاندہی کرنے کیساتھ ساتھ دیگر معاملات کو حل کریں ۔