تازہ ترین

امام بارگاہ منڈی میں سالانہ حسینی ہفتہ کاآغاز

31 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے ہر سال کی طر اس بار بھی مجالس اسد بعنوان حسینی ہفتہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں منگل وار کو مجالس عزا کا آغاز کیا گیا جہاں حسب دستور تلاوت کلام پاک کے بعد نعت کا نذرانہ سرکار دوعالم کے حضور پیش کیا گیا جبکہ ثناء خواں کی جانب سے قصیدہ ، منقبت، سلام و نوحہ بھی پیش کئے گئے۔مجلس کے دوران خصوصی طور پر بیرون ریاست سے تشریف فرما عالمی شہرت یافتہ عالم دین حجۃ الاسلام مولانا سید غضنفر الرضوی نے خطاب کرتے ہوئے شہادت امام حسین ؑو فلسفہ شہادت امام حسینؑ بیان فرمایا۔مجلس عزا کے دوران کشمیری ذاکرین نے بھی مرثیہ پڑھ کر شہادت امام حسین بیان کی۔واضح رہے کہ موسمی لحاظ سے ہر سال امام بارگاہ عالیہ میں ساون کے مہینے میں یہ مجالس اس لئے منعقد کی جاتی ہیں تاکہ عوام کو شہادت امام حسین اور فلسفہ شہادت امام حسین سے روشناس کیا جا سکے۔حسب روایت اس سال بھی یہ مجالس منگلوار کو شروع کی گئی جو سوموار تک جاری رہیں گی۔ ضلع سطح کی مجالس جن میں ضلع بھر سے عاشقان محمد ؐکے ساتھ ساتھ ریاست اور بیرون ریاست سے بھی لوگ شرکت کر کے امام حسین ؑاور شہدائے کربلاؑ کے ساتھ اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں۔تنظیم المومنین منڈی کے صدر نجم جعفری نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالم انسانیت امام حسین علیہ السلام سے اپنے اپنے طریقہ سے اظہار محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ عالیہ منڈی میں عرصہ دراز سے سالانہ مجالس اسد منعقد کی جاتی رہی ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ ہوتی رہیں گی۔انہوں نے تمام عاشقان محمد و آل محمد سے ان مجالس میں شرکت کی استدا کی۔انہوں نے کہا کہ مجلس کا آغاز3 بجے ہوا کرے گا اور 6بجے مجلس اختتام پذیر ہواکرے گی۔