تازہ ترین

مڈڈے میل کے تحت لگائے گئے خانساماں کا احتجاج جاری

31 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//مڈ ڈے میل کے تحت لگائے گئے خانساماں ملازمین کا احتجاج جاری  ہے ۔ کرشن چندر پارک میںملازموں کی جانب کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنا جاری رکھا گیا ۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ اور مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کیخلاف فلک شگاف نعرے بازی کی۔احتجاج کے دوران ملازموں نے کہا کہ وہ گزشتہ 17برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کو جہاں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں وہائیں ان کے مطالبات کی طف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کو مستقل کرنے کیساتھ ساتھ دیگر مطالبات پورے کئے جائیںگے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کو جلداز جلد مستقل کر نے کیساتھ ساتھ دیگر بنیاد ی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ مطالبات پورے ہو نے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔اس موقعہ پر زیتون بی، پریتم کور، سومن شرما، ڈالی شرما، سوشیلادیوی، سفیرہ بی، کانتا دیوی، امرت کور، راجندر کور، تعظیم اختر، نسیم فاطمہ، مجیدہ بی، مریم بیگم، شمیم اختر، نیلم دیوی اور عدنان کور بھی موجود تھیں ۔