تازہ ترین

’’زرعی کیمیکل کا محفوظ استعمال‘‘

ڈوڈہ نے خواتین کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیاKVK

1 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہر ندیم خان
بھدرواہ// ڈائریکٹرایکسٹینشن سکاسٹ جموں کی رہنمائی میں کرشی وگیان کیندر ڈوڈہ نے گائوں نیوٹا کی دیہی خواتین کیلئے’ زرعی کیمیکل کا محفوظ استعمال‘کے پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کا انعقاد کے وی کے ڈوڈہ کے سائنسدانوں ڈاکٹر اے ایس چاڑک،ڈاکٹر جی این جھا اورRHRSS  بھدرواہ کے ڈاکٹر نیرج کوتوال نے کیا۔سینئر سائنسدان اور کے وی کے ڈوڈہ کے ڈاکٹر اے ایس چاڑک نے تربیتی پروگرام میں کسانوں کا استقبال کیا۔انہوں نے ضلع ڈوڈہ کی کسان خواتین کو مقامی بازار میں ملنے والے زرعی کیمیکل کے منفی اثرات اور طبی نقصانات کے بارے میں بیدار کیا۔RHRSS کے سائنسدان ڈاکٹر نیرج کوتوال نے شرکاء کو سبزیوں ، پھلوں اور دیگر کھڑی فصلوں میں کیڑوں اور بیماریوں کے مربوط انتظا مات کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے کیمیائی ادویات کے استعمال کو کم کرنے اور کسی بھی زرعی کیمیکل کے استعمال کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کھیتوں میں زرعی کیمیکل استعمال کے مختلف طریقوں کا بھی مظاہرہ کیا۔پروگرام کا اختتام کے وی کے ڈوڈہ ڈاکٹر جی این جھا نے شکریہ کے ساتھ کیا۔