تازہ ترین

متعدداین سی کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ

1 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کشتواڑ//اندروال اسمبلی حلقہ میں کانگریس کواُس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب اسمبلی حلقہ کے کاہراہ، ٹھاٹھری علاقہ جات سے متعدد نیشنل کانفرنس لیڈران نے غلام محمد سروڑ ی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔یہاں جاری بیان کے مطابق کانگریس کے ریاستی نائب صدر نے اس موقعہ پرکہاکہ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت اور اندروال میں پچھلے18برسوں کی اچھی حکمرانی سے متاثرہوتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی ہے جواندروال کے عوام اور کانگریس کیلئے باعث اطمینان ہے۔لیاقت علی خان، محمد اقبال تیلی، بِٹا حجام کی قیادت میں متعددنیشنل کانفرنس لیڈران ن کانگریس میں شمولیت اختیارکی جن کاغلام محمد سروڑی نے پھول مالائیں پہناکروالہانہ استقبال کیا۔سروڑی نے اِسے تاریخی جیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ سرگرم کارکنوں کادوسری جماعت سے کانگریس میں آناپارٹی کومزیدمضبوط بنانے کیلئے باعث افتخارہے۔اُنہوں نے کہاکہ ان لیڈران کاکانگریس میں شامل ہونااندروال اسمبلی حلقہ کی مجموعی ترقی، آپسی بھائی چارے کے استحکام کیلئے اہمیت کاحامل ہے۔سروڑی نے کہاکہ نئے لیڈران پارٹی کوزمینی سطح پرمزیدمضبوط کریں گے اور پارٹی کے عوام دوست پروگراموں وپالیسیوں کو گھرگھر پہنچائیں گے۔سروڑی نے کہا کہ کانگریس یقیناآئندہ ریاستی سرکارکا حصہ ہوگی۔