تازہ ترین

بھدرواہ میں تیندوے کاڈھانچہ برآمد

محکمہ وائلڈلائف نے تحقیقات کاحکم جاری کیا

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہرندیم خان
بھدرواہ//بھدرواہ میں تین سال کی عمرکے ایک تیندوے کا ڈھانچہ برآمد ہواہے جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے تحقیقات کا حکم جاری کیاہے ۔بتایاجارہاہے کہ تیندو ا یاتو خود ہی مرگیاہوگایاپھر کسی نے اس کو ماردیاہوگا۔ذرائع کے مطابق مردہ تیندوے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے تحقیقات کا حکم جاری کیاہے ۔وائلڈ لائف کشتواڑ کے وارڈن ماجد بشیر نے بتایاکہ بھدرواہ سے پانچ کلو میٹردور شوپن علاقے میں مردہ تیندوے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کو بتایاگیاجنہوں نے رینج افسر نیرو شفقت ملک اوروائلڈ لائف کے عملے کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ یہ ڈھانچہ تیندوے کا ہی لگتاہے جسے فارنسک لیبارٹری میں بھیجاجائے گا تاکہ اس کی تصدیق ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس کو بھی مطلع کیاگیاہے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے ۔