تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کا مقامی صحافیوں سے تبادلہ خیال

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے مقامی صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میڈیا کا ناقابل تردید رول ہے اور وہ حکومت کو جوابدہ بناتاہے ۔ انہوں نے مقامی صحافیوں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان پر زور دیاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے سماج کی ترقی کیلئے کام کریں ۔ اس دوران مقامی صحافیوں کی طرف سے متعدد مسائل اجاگر کئے گئے ۔انہوں نے ٹریفک نظام میں بہتری لانے ، پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے ، آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مانگ کی ۔اس دوران انہوں نے اپنے پیشے سے جڑے مسائل سے بھی اجاگر کئے ۔انہوں نے کہاکہ وہ کئی عرصہ سے ضلع میں پریس کلب کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اس مانگ کو پور انہیں کیاجارہا۔ انہوں نے کہاکہ پریس کلب کے قیام سے انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایاکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کیلئے میڈیا سنٹر کی خاطر ایک عمارت کی بہت جلد نشاندہی کرکے اسے ان کے حوالے کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا لوگوں کیلئے اطلاعات کی فراہمی کا کام کرے تاکہ سرکاری سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سے بیداری پیدا کی جاسکے ۔اس موقعہ پر ضلع انفارمیشن افسر محمد اشرف وانی بھی موجود تھے ۔