تازہ ترین

مڈل سکول’ بریون ‘مقفل،لوگوں کا انتظامیہ مخالف احتجاج

تمام سٹاف ممبران کی تنخواہ بند ،وجہ بتائو نوٹس جاری :زونل ایجوکیشن آفیسر

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
تھنہ منڈی //تعلیمی زون تھنہ منڈی کا مڈل سکول ’بریون ‘جمعرات کے روز بند ہو نے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم اور سکول انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا جبکہ  زونل ایجوکیشن افیسر تھنہ منڈی نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر اسٹاف ممبران کی تنخواہ بند کرتے ہوئے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ جمعرات کو سکولی اوقات میں مڈل اسکول بریون مقفل ہونے کی صورت میں مقامی لوگوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زونل ایحوکیشن افیسر تھنہ منڈی کواس سلسلہ میں جانکاری فراہم کی جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی ریاض الحق نے ہیڈ ماسٹر مڈل سکول تھنہ منڈی ودیگر عملے کے ہمراہ موقعہ پر جا کر جائز لیا جبکہ سکول کو بند پا کر انہوں نے اسکول ہیڈ ماسٹر و دیگر اسٹاف ممبران کی تنخواہ کوروکنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا جبکہ زونل ایجوکیشن افیسر تھنہ منڈی نے اسکول کی تفصیلی رپورٹ چیف ایجوکیشن افیسر راجوری کو بھی روانہ کردی ہے۔