تازہ ترین

نوشہرہ میں شدید بارش سے جھنگڑ سڑک بند

کلسیاں سمیت دیگردیہات کی عوام کو مشکلات کا سامنا

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رمیش کیسر
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے نوشہرہ تا جھنگر سڑک گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو ئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق سڑک پر کلیساں گائوں میں تعمیر ایک پل دریا میں تیز اور زیادہ پانی آنے کی وجہ سے بہہ گیا ۔اس پلی کے تباہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑے سرحدی علاقہ کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سڑ ک کے متاثر ہو نے کی وجہ سے کلسیاں ،بھوانی ودیگر گائوں کی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برس ہی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کیلئے مذکورہ پلی تعمیر کی گئی تھی لیکن علا قہ میں ہو ئی شدید بارش کی وجہ سے اب عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوشہرہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کئی ایک رابطہ سڑکیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ نکاسی آب نظام بھی متاثر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔