تازہ ترین

درہال میں نکاسی آب کا نظام مفلوج

متعدد رابطہ سڑکیں نالیوں میں تبدیل ،لوگ گونا گوں مسائل سے دوچار

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
کوٹرنکہ //تحصیل درہال کی کئی ایک رابطہ سڑکیں نکاسی آب نظام مفلوج ہو نے کی وجہ سے نالیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس وقت تمام سڑکیں متاثر ہو رہی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بارشوں کا پانی سڑکوں پر سے بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس وقت سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو تی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں کئی ایک ایسی سڑکیں موجود ہیں جن پر نکاسی آب کے لئے کوئی نظام قائم نہیں کیا گیا ہے جبکہ کچھ سڑکوں پر تیار کردہ نظام پوری طرح سے مفلوج ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ درہال میں رابطہ سڑکوں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ نکاسی آب نظام کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کی زمینیں تباہ ہو نے سے بچائی جاسکیں ۔