تازہ ترین

تھنہ منڈی میں سرکیولر روڈ نالے کی زد میں

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
تھنہ منڈی // قصبہ تھنہ منڈی کو شاہدرہ پل سے خضر پل کے ساتھ جوڑنے والی سرکولر روڈ نالے کی زد میں اکر بہہ گئی جسکو تعمیر کرنے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ نے اقدامات شروع کئے ہیں۔ سال 2010 میں راجوری بفلیاز روڈ پر ٹریفک کے دباو کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ نے تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے شاہداہ پل سے خضر پل تھنہ منڈی تک سڑک تعمیر کی جسکی وجہ سے مین بازار تھنہ منڈی میں ٹریفک جام میں کافی حد تک کمی نظر آئی تاہم حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے تھنہ منڈی نالے میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگیا۔ تھنہ منڈی نالے نے محکمہ تعمیرات عامہ کے تعمیر شدہ دیوار کو نقصان پہنچا اور اس کی زد میں سڑک کا ایک حصہ بی آگیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکولر روڈ کے بند ہونے سے ٹریفک کو مین بازار سے گزرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے خضر پل سے براستہ مین بازار شاہد اہ موڑ تک ٹریفک جام لگنے کا اندیشہ ہو گیا ہے۔اسسٹنٹ ایگز کیٹوانجینئرافتاب سمیال نے بتا یا کہ تھنہ منڈی کے قریب سے بہنے والے نالے کی وجہ سے سڑک کو نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکی تعمیر کے لئے محکمہ نے اقدامات شروع کئے ہیں امید ہے جلد کام شروع کیا جائے گا۔