تازہ ترین

اودھمپور میڈیکل کالج کیلئے منکوٹیا کا اظہار مسرت

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودھمپور//پنتھرز پارٹی نے اودھمپور کیلئے میڈیکل کالج کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے جشن منایا۔پارٹی کے صدر و سابق ممبراسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے کہاکہ بطور ممبراسمبلی انہوں نے اپنے دور میں یہ مانگ متعدد مرتبہ اسمبلی میں اجاگر کی اور احتجاج بھی کئے لیکن کچھ لیڈران آج عوام کو یہ کہہ کر بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ بیس جولائی کو میڈیکل کالج کیلئے یاداشت پیش کی جبکہ کالج کی منظوری دس جولائی کو ہی ہوگئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ اودھمپور کے لوگوں کی یہ دیرینہ اور جائز مانگ تھی جسے مرکزی حکومت نے پورا کرکے ایک اہم فیصلہ لیاہے ۔ ان کاکہناتھاکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی گورنر ستیہ پال ملک و ممبر پارلیمنٹ اوروزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کاشکریہ اد اکرتے ہیں ۔