تازہ ترین

مرکز آئینی ضمانتیں برقرار رکھے

کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کی ہنگامی میٹنگ

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دلی//کانگریس پارٹی کی جموں کشمیر سے متعلق پالیسی پلاننگ گروپ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریاست جموں کشمیرکودی گئی آئینی ضمانتوں کوبرقرار رکھیں۔ ایک بیان کے مطابق نئی دہلی میں پارٹی کی جموں وکشمیر سے متعلق پالیسی پلاننگ گروپ کی میٹنگ میں مرکزی وزارت داخلہ اور حکومت جموں وکشمیرکی اُن مسلسل رپورٹوں پر فکرمندی کااظہار کیا گیا جن سے حکومت ہند کے ارادوں سے متعلق خوف اور خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ریاست میں حفاظتی دستوں کی بھاری تعیناتی ،امرناتھ یاترا کی منسوخی اور یاتریوں اور سیاحوں کو کشمیر سے فوری طور چلے جانے کی ایڈوائزری جاری کرنے سے عدم تحفظ اور خوف کا ماحول پیدا ہواہے۔گروپ نے حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ ایسا کوئی فیصلہ نہ لے جس سے حالات مزیدابتر ہوں گے ۔گروپ نے جموں کشمیرمیں دفعہ370اور35Aکو ختم کرنے سے متعلق مرکز کے ارادوں سے ریاست کے لوگوں میں پائے جارہے خوف پر بھی بحث کی گئی ۔میٹنگ سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی اور اس میں ریاست کے سابق صدر ڈاکٹر کرن سنگھ،غلام نبی آزاد،پی چدامبرم،امبیکاسونی،طارق حمیدقرہ،پردیش کانگریس صدر غلام احمدمیرشریک تھے۔