تازہ ترین

مرکز کنفیوژن دور کرے :سجاد لون

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
 سرینگر //پیپلز کانفرنس چیئر مین سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ سرکار کی جانب سے جاری کئے جانے والے متعدد حکمناموں کی وجہ سے اہل وادی کو خوف کا شکار بنایا جارہا ہے۔سجاد لون نے کہا’’ یہ انتہائی اہم ہے کہ حکومت وقت یہ نہ سوچے کہ کشمیرمحض ایک زمینی ٹکڑے کا نام ہے بلکہ کشمیر کے جغرافیائی خطے کے انسانی پہلو بھی ہیں۔سجاد لون نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر جاری ہونے والے متعدد حکمناموں نے گذشتہ کچھ روز سے اہل وادی کے اندر خوف اور غیر یقینیت کو جنم دیاہے۔انہوں نے کہا’’سوشل میڈیا پر ایڈائزریوں کی بڑی تعداد حفاظتی معاملات سے جڑی ہیں،یہ سیکورٹی فورسز کی سرگرمیوں سے متعلق یا اُن کی تعیناتی سے متعلق ہیں،یہ یاتریوں اور سیاحوں کو کشمیر چھوڑ کر چلے جانے سے متعلق ہیں،یہ ٹھیک نہیں ہے کہ حکومت وقت یہاں رہنے والے لوگوں تک محض ایڈوائزریوں کے ذریعے پہنچے‘‘۔سجاد لون نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ عوام تک پہنچ کر اُن کا کنفیوژن دور کرے۔