تازہ ترین

منشیات کیخلاف مرکزی تفتیشی ادارہ میدان میں آگیا

کرناہ میں7کلو گرام سے زائد ہیروئن ضبط2 گرفتار

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//ایک مرکزی تفتیشی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ریو نیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی)کی طرف سے سرحدی ضلع کرناہ کپوارہ میں ڈرامائی کارروائی کے دوران منشیات فروشو ں کیخلاف ایک خصوصی کارروائی میں 7کلو سے زائد ہیروئن ضبط کی ۔ اس کارروائی میں ابھی تک ایک ڈرائیور سمیت 2افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ذرائع سے کشمیر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کو پولیس اور ڈائریکٹوریٹ آف ریو نیو انٹلی جنس نے کرنا سے کپوارہ آرہی ایک ٹا ٹا سومو گاڑیزیر نمبر JK09/4751 کو روک کر اسکی تلاشی لی۔تفتیشی ایجنسی کو اس بات کی مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کی جارہی ہے۔گاڑی کی تلاشی کے دوران قریب 3کلو گرام ہیر ئون ضبط کی گئی جبکہ سومو ڈرائیورسجاد احمد کو گرفتارکیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تفتیش کے دوران اُس نے تحقیقاتی ایجنسی کو اہم معلومات فراہم کیں جس کے بعدسنیچر کوکرناہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک متعدد علاقوں میں چھاپے مارے گئے ۔ڈائریکٹوریٹ آف رینو انٹلی جنس  کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس چوکی افسر کے ہمراہ پرا ڈہ کرناہ میں ظفر علی ولد فتح علی کے گھر پرچھاپہ ڈالا جس کے دوان رہائشی مکان سے 4کلو 272گرام  ہیروئن ضبط کی گئی ۔اس موقعہ پر ظفر علی کو حراست میں لیا گیا ۔7کلو گرام سے زائد ہیروئن پالی تھین لفافوں میں پیک کی گئی تھی۔ایس ایچ او کرناہ وسیم احمد نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ چھاپہ صبح 8بجے مارا گیا جس دوران یہ منشیات برآمد کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ٹیم نے کرناہ میں ڈھیرہ ڈال دیا ہے۔