تازہ ترین

پولیس کو غیر مسلح کرنے کی افواہیں | بد نیتی پر مبنی مجرمانہ عمل:منیر خان

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) منیر احمد خان نے پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کئے جانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاداور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ منیر احمد خان نے کہا کہ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ٹویٹ جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اسلحہ سرکار کو واپس کریں اور تمام پولیس اسٹیشنوں کا چارج سی آر پی ایف اور فوج کے حوالے کردے‘‘ پر اپنے رد عمل میں منیر احمد خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہ بازی مجرمانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے ریاست اور ملکی سلامتی کیلئے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں اور یہ فورس مستقبل میں بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔
 
ا