تازہ ترین

ین آئی ٹی سرینگر نوٹس کی وضاحت

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سرینگر ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ این آئی ٹی سرینگر میں کلاسوں کو معطل کرنے کے سلسلے میں لوگوں میں کنفیوزن پیدا ہوا ہے ۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کلاسوں کے کام کو معطل کرنے کا فیصلہ ادارے کا اپنا فیصلہ ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے اس طرح کے سبھی اداروں کے سربراہوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہوشیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی کے طالب علموں کیلئے ادارے کے منتظمین کی درخواست پر ٹرانسپورٹ فراہم کیا گیا ۔ دریں اثنا این آئی ٹی سرینگر نے اپنا حکمنامہ واپس لیتے ہوئے معذرت کا اظہار کیا ہے ۔ منتظمین نے کہا ہے کہ ادارے میں اگلے ہفتے چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کو موجودہ صورتحال کے ساتھ جوڑا نہیں جانا چاہئے ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے تمام کالجوں میں یکم اگست سے گرمائی چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے ۔