تازہ ترین

گول میں کانگریس کارکنان کی میٹنگ

ریاست میں عوامی منتخب حکومت کے قیام کا مطالبہ

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
 گول// سب ڈویژن گول میں کانگریس کار کنان کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں ریاست کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی منتخب حکومت کے قیام پر زور دیاگیا۔اس موقعہ پر کانگریس کارکنا ن نے پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای ودیگر محکمہ جات میں عارضی ملازمین کی مستقلی کے ساتھ ساتھ ایس ایس اے اور ہیڈ ٹیچرس کی التواء میں پڑی تنخواہوں کو عید سے قبل قبل واگزار کرنے کی مانگ کی ۔کار کنان نے سرکار سے مانگ کی کہ پی ایچ سی ، پی ڈی ڈی ، سی پی ورکرس، کنٹریکچول ، اور ایڈہاک بیس پر لگائے گئے سیزنل ٹیچرس کو مستقل کیاجائے ۔ انہوں نے سب ڈویژن میں مختلف محکمہ جات بالخصوص سب ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی اسامیوں کو پُر کرنے کی مانگ کی ۔ گول میں کیندریہ ویدیالیہ میں کلاسیں شروع کرنے ، ڈگری کالج کی عمارت کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی مانگ کی گئی ۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات بالخصوص محکمہ تعلیم میں پرموشن کی مانگ کی اور یہاں خالی نشستوں کو بھی پُر کرنے پر زور دیا ۔ ساتھ ہی عیدالاضحی کے موقعہ پر راشن میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ گول میں محکمہ اطلاعات کا ایک دفتر بھی ہواکرتا تھا لیکن اس کو یہاں سے غائب کر دیا گیا ہے جسے جلد از جلد واپس قائم کیاجائے ۔گول کے سیاحتی مقامات پر سیاحتی نقشے پر لانے ، پی ایم جی ایس وائی ، پی ڈبلیو ڈی کے تحت سڑکوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ریاست میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی مانگ کی تا کہ پھر سے جمہوری نظام بحال ہو سکے ۔ انہوں نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ کو واضح کرنا چاہئے تا کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں ۔ اس موقعہ پر بلاک صدر کانگریس الطاف حسین لون ، سابق زیڈ ای او گول گلزار احمد شان کے علاوہ دوسرے کار کنان بھی موجو دتھے ۔