تازہ ترین

بانہال میں سلبھ ٹائلٹ کمپلیکس کا افتتاح

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
 رام بن //بس اسٹینڈ بانہال میں سلبھ انٹرنیشنل ٹائلٹ کمپلیکس تعمیر کیاگیاہے جس کا افتتاح میونسپل کمیٹی بانہال کے صدر نے ایس ڈی ایم بانہال کی موجودگی میں کیا ۔اس کمپلیکس میں پانچ واش روم ،دو باتھ روم ،دو بیت الخلاء اورایک کمرہ کمپلیکس کی دیکھ بھال کرنے کیلئے بنایاگیاہے ۔ یہ پروجیکٹ 13لاکھ 55ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیاہے اور اس کی تعمیر سوچھ بھارت مشن کے تحت ہوئی ہے ۔اس کا افتتاح بانہال میونسپل کمیٹی کے صدر فاروق احمد وانی نے ایس ڈی ایم ضمیر احمد کی موجودگی میں کیا۔اس کمپلیکس کی تعمیر سلبھ انٹرنیشنل سوشل سروسز کی طرف سے ہوئی ہے اور دس سال تک اس سے حاصل ہونے والی آمدن سلبھ انٹرنیشنل کو جائے گی ۔