تازہ ترین

ڈپٹی کمشنرڈوڈہ نے 15روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے امید سکیم کے تحت سرتھنگل بھدرواہ میں پندرہ روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ۔یہ پروگرام محکمہ ہینڈ ی کرافٹ کی طرف سے سکول آف ڈیزائن سرینگر کے اشتراک سے منعقد کیاگیاہے جس دوران امید سکیم سے جڑی خواتین کو مصنوعات بنانے کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خواتین کی خود انحصاری اور روزگار کی فراہمی کیلئے چلائے جارہے پروگرام اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی طرف سے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں جاری رہیں گی ۔انہوں نے کہاکہ یہاں تربیت حاصل کرنے والی خواتین اپناروزگار کمانے کے قابل بن سکیں گی ۔اس موقعہ پر دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔