تازہ ترین

دور جدید میں گائوں قصبہ کیرنی کے عوام بنیادی سہولت سے محروم

علاقہ میں بینکروں کی تعمیر اور رابطہ سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
 
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے حدِ متارکہ کے قریب کے علاقے قصبہ اور کیرنی کے عوام دور جدید میں سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں گزشتہ حکومتوں کی طرح گورنر انتظامیہ نے بھی عوام کو وعوں کیساتھ ساتھ یقین دہانیاں کروائی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی طلباء اور عام لوگوں مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ کیرنی اور قصبہ کی عوام نے بتایا کہ رابطہ سڑک نونو بانڈی تا انڈیا گیٹ کی خستہ حالت کی وجہ سے وہ لوگ کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہند و پاک افواج میں جنگ بندی کے دوران ہونے والی گولہ باری کی زد میں سب سے زیادہ کیرنی اور قصبہ کے لوگ آکر کے متاثر ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کو کوئی سہولیات فراہم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کی سڑک اور دیگر مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ ان کے علاقوں میں ابھی تک بینکروں کی تعمیر نہیں ہوئی ہے جب کہ سب سے زادہ گولہ باری ان کے علاقوں میں ہوتی ہے۔ انہوں نے ریاست گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر قصبہ کیرنی کی سڑک رابطہ سڑک نو نا بانڈی تا انڈیا گیٹ کی مرمت کا درینہ مطالبہ پورا کر یں ساتھ ہی ساتھ ان کے علاقہ میں بینکروں کی تعمیراتی کام شروع کر کے جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کو کم ہو سکیں۔ بصورت دیگر عوام علاقہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔