تازہ ترین

پی ڈی پی کارکنوں نے پیپلز موئو منٹ میں شمولیت اختیار کرلی

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
 
کوٹرنکہ//اسمبلی حلقہ درہال بدھل میں کئی پی ڈی پی کارکنوں نے جموں وکشمیر پیپلز موئو منٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے کارکنوں کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی کنو نیئر محمد فاروق انقلابی کی موجود گی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اس دوران پی ڈی پی کی پالیسیوں سے تنگ آکر محمد شکیل بیگ ،محمد یوسف پروانہ ،یاسر بیگ ،رنجیت کمار ودیگران نے جموں وکشمیر پیپلز موئومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔نئے شمولیت اختیارکرنے والے کارکنوں نے پی ڈی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقہ کی عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں کیا گیا ہے جبکہ پارٹی لیڈران کے منصوبوں سے تنگ آکر انہوں نے نئے تنظیم میں شرکت کر لی ہے ۔جموں وکشمیر پیپلز موئو منٹ کے کنونیئر فاروق انقلابی نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوگی ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے۔