تازہ ترین

مزید خبریں

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بیگو ناڑہ ۔ الال سڑک کی تعمیر کامطالبہ 

طارق شال
 
تھنہ منڈی// تھنہ منڈی کے الال اور کریوٹ کی عوام نے قصبہ تھنہ منڈی کے قریب بیگو ناڑہ سے الال تک نکلنے والی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سڑک کی لمبائی تین کلو میٹر ہے جبکہ تعمیر کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ نے 4 کروڑ روپے مختص کر کے ٹینڈر بھی لگائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے سڑک کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔اس سڑک کی تعمیر کرنے کے لئے آعظمت آباد نالہ پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ایک پل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے نہ پل تعمیر کیا ہے اور نہ سڑک کا کام شروع کیا ہے۔اس سلسلہ میںمتعلقہ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر افتاب سمیال نے بتایا کہ محکمہ نے سڑک بیگو ناڑہ تا الال کے ٹینڈر لگا کر الاٹمنٹ کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو جوڑنے کے لئے پہلے کلو میٹر میں آنے والے پل کے ٹینڈر بھی لگائے ہیںتاہم چند لوگوں کی طرف سے سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں جن کو حل کرنے کیلئے سب ڈویژن انتظامیہ تھنہ منڈی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں تک کام شروع کیا جائے گا ۔
 

فوج نے راجوری میں شجر کاری مہم شروع کی

راجوری//راشٹریہ رائفلرز کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری میں شجر کاری مہم شروع کی ۔گور نمنٹ مڈل سکول دھرارین میں شروع کی گئی اس مہم کا اصل مقصد عوام کو قدرتی ماحولیاتی توازن کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنا تھا ۔فوجی ماہرین نے سکولی طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی ماحولیاتی توازن کو بر قرار کھنے کیلئے جہاں طلباء کو زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں شرکت کرنا چاہیے وہائیں لوگوں کو بیدار کر نے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ زیادی سے زیادہ پودے لگائے جاسکیں ۔اس موقعہ پر سکول ہیڈ ماسٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ماحولیاتی توازن کو متعدد طرح کے چیلنجز درپیش ہیں جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا رول ادا کریں ۔
 

منشیات پر راجوری میں بیداری پروگرام منعقد 

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں فوج کی جانب سے منشیات پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔راجوری کے سلواہ علا قہ میں منعقدہ بیداری پروگرام کا اصل مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیدار کرنا تھا تاکہ سماج سے مذکورہ لت کو باہر نکالا جاسکے ۔فوجی ماہرین نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو مذکورہ لت کی جانب راغب ہو نے سے بچائیں جبکہ نوجوانوں بالخصوص طلباء کو چاہیے کہ وہ منشیات کیخلاف انتظامیہ کی جانب سے شروع کردہ مہم میں شامل ہو کر اس کو سماج سے باہر نکالنے میں اپنا رول ادا کریں ۔
 

ٹیچرس ایسوسی ایشن ہرنی نے الوداعی تقریب منعقد کی

جایود اقبال 
 
مینڈھر//ٹیچر ایسوسی ایشن ہرنی نے سریر فاطمہ کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہرنی زون کے ٹیچروں و دیگر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سریر فاطمہ محکمہ تعلیم میں 41برس تک خدمات انجام دینے کے بعد 31جولائی کو سبکدوش ہو گئی تھی جبکہ اب مذکورہ سبکدوشی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم کیساتھ ساتھ دیگر محکموں کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔اس تقریب کی صدرات زونل ایجوکیشن آفیسر ہرنی نذیر احمد نے کی جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں موصوفہ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس تقریب میں  صدر ٹیچر ایسو سی ایشن آصف اقبا ل خان ،جمیل احمدخان،ممتاز احمد خان،محمد منشی،محمد شفیق،آفتاب حسین شاہ نائب تحصیلدار شمیم اختر ،سابقہ زونل ایجوکیشن آفیسر ودیگر ان بھی موجود تھے ۔
 

ممنو عہ ادویات کی سمگلنگ کے الزام میں 2گرفتار 

نوشہرہ //راجوری پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے نوشہرہ علا قہ میں منی بس کے کنڈکٹر اور ڈرائیور کو ممنوع ادویات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نوشہرہ فرید احمد کی قیادت میںراجل علاقہ میں لگائے گئے ناکے کے دوران ایک منی بر زیر نمبر JK11-9702 کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ گاڑی میں اسمگل کئے جارہے 300ممنوع کیپسول ضبط کر لئے گئے ۔پولیس نے اس دوران منی بس کے کنڈیکٹر اجے شرما ولد کریشن شرما اور ڈرائیور ست دیو ولد تارا چند کو موقعہ سے ہی گرفتار کرلیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر146/2019درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 

پونچھ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے :پنچایتی اراکین 

جاوید اقبال 
 
مینڈھر //سرحدی تحصیل بالا کوٹ میں پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی ضلع پونچھ میں جلداز جلد میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ سرحدی ضلع کی عوام کو سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے بھاجپا کی مرکزی اور ریاستی گورنرر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دو نئے میڈیکل کالج دے کر ضلع پونچھ کے لوگو ں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ سرکار نے جموں میڈیکل کا لج و ہسپتال کے قریب ادہم پور میں نیا میڈیکل کا لج قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کٹھوعہ میں پہلے سے ہی کالج قائم کیا گیا ہے لیکن جموں سے کئی سو کلو میٹر کی دوری پر واقعہ سرحدی ضلع پونچھ میں میڈیکل کا لج کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا پونچھ ضلع کی عوام ریاست بھر میں جہاں بنیادی سہولیا ت کے فقدان کی وجہ سے پسماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے وہائیں سرحدی فائرنگ سے سب سے زیا دہ متاثر اضلاع میں سے ایک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو تین سو کلومیٹر دور جموں میڈیکل کالج یا سرینگر منتقل کیا جاتاہے لیکن اسکے باوجود بھی حکومت نے سرحدی ضلع کو پوری طرح نظر اندا ز کیا ہواہے۔سرپنچ بالاکوٹ حاجی گلسید خان سرپنچ بھروتی عارف خان، سابقہ سرپنچ ماسٹر عنایت اللہ خان، سابقہ سرپنچ شادم خان، بالاکوٹ کی خاتون سرپنچ نصرت ایازبالاکوٹوی، یوتھ لیڈر ظہیر خان کے علاوہ کئی لوگوں نے مرکزی وریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور میڈیکل کالج کا قیام ضلع پونچھ میں لایا جائے اور بالاکوٹ کے اندر ایک ایمرجنسی ہسپتال بھی کھولا جائے تاکہ فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کو بنیادی علاج و معالجہ کے بعد میڈیکل کالج میں منتقل کیا جائے۔
 
 

 پٹواری حلقہ ہسپلوٹ کو صدمہ 

والدہ ماجدہ کاانتقال نماز جنازہ ساج میں ادا کی گئی 

طارق شال
 
تھنہ منڈی // پٹوار حلقہ ہسپلوٹ کے پٹواری ذوالفقار بھٹی کی والدہ ماجدہ کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ تھنہ منڈی کے ساج علا قہ میں ادا کر دی گئی ۔مرحومہ کی عمر 85برس تھی جبکہ جمعہ کے روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔مر حومہ کو اپنے آبائی علاقہ ساج میں پرنم انکھوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ مرحومہ ایک نیک، با اخلاق خاتون تھیں۔ تھنہ منڈی کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے۔ مغل روڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 

فلاحی اسکیمیں صرف

 اثر ورسوخ رکھنے والوں تک محدود رکھنے کا الزام 

جاوید اقبال  
 
مینڈھر//مینڈھر کے منکوٹ علا قہ کی عوام نے ریاستی و مرکزی حکو مت پر الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ کہاہے کہ صرف اثرورسوخ رکھنے والوں تک تمام اسکیموں کو محدود رکھا گیا ہے ۔منکوٹ بلاک کی پنچائت بنلوئی سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے غریبوں کیلئے چلائی جارہی اسکیموں کا فائدہ غریب کو نہیں پہنچایا جارہا ہے ۔ بزر گ خاتون سونا بی زوجہ مرحوم علی اکبرسکنہ بنلوئی نے محکمہ پنچائت منکوٹ بلاک کے دفاتر میں تعینات ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دفتر کے اندر تعینا ت ملازمین کئی سالوں سے قبضہ جماکر بیٹھے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے غریب لوگوں کو کسی بھی مرکز کی طرف سے دی گئی سکیم کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ انہوں نے متعلقہ ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ چاربرسوں سے دفتر کے چکر کاٹ کر تھک چکی ہیں لیکن ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔بزرگ خاتوں نے کہاکہ غریبی کی وجہ سے وہ گھر تعمیر نہیں کروا سکتی جبکہ غریب طبقہ کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے گھر بنانے کیلئے اسکیم شروع کی ہے لیکن محکمہ دیہ ترقی ان کو مذکورہ اسکیم کا فائدہ نہیں پنچا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مرتب کردہ فہرست میں ان کا مقامی 19ویں ہے لیکن چار برسوں میں بھی ان کو سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر نے بتایا کہ مذخورہ بزرگ خاتوں کا مرتب کردہ فہرست میں 145واں نمبر ہے لیکن اس کے باوجود بھی فارم آن لائن کیا گیا ہے تاکہ بزرگ خاتون کو سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔
 

عصمت ریزی کے الزام میں ایک شخص گرفتار 

نوشہرہ //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ علا قہ میں ایک شخص کو عصمت ریزی و سوشل میڈیا پر قابل اعتراض فوٹو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژن نوشہرہ کے قلعہ درہال علا قہ میں پیش آئے مبینہ واقعہ کے بعد ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں شکات درج کرواتے ہو ئے کہاکہ اس کی بیٹی کی عصمت ریزی کرنے کے بعد اس کے فوٹو کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے گئے ہیں ۔پولیس نے مذکورہ معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایک ایف آئی درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کی ۔ایس ایس پی راجوری کے مطابق ایس ایچ ائو پولیس اسٹیشن نوشہرہ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معاملہ میں ملوث شخص جس کی شناخت ذوالفقار احمد ولد محمود رزاق سکنہ کا لا کوٹ کے طور پر ہوئی ہے ،کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔