تازہ ترین

پٹرول پمپوںپر بھیڑ نزدیکی دکانداروں کیلئے سودمند

مشروبات کی خوب خریداری ہوئی

4 اگست 2019 (02 : 10 PM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// شہر میں پیٹرول پمپوں پرپٹرول کی حصولیابی کے بیچ ناریل اوردیگر کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والوں نے خوب کاروبار کیاجبکہ ان پمپوں کے نزدیک دکانوں پر بھی چمک دھمک دیکھنے کو ملی۔ موجودہ پرتنائو صورتحال کے دوران شہر میں جہاں پٹرول پمپوں پر لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی اورلوگ اپنی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور اسکوٹروں میں پٹرول ڈالنے کے علاوہ بوتلوںمیں پٹرول حاصل کرنے کیلئے  قطاروں میں نظر آئے۔ پٹرول کی حصولیابی کیلئے چونکہ لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑااور اس دوران دھوپ کی شدت جب بڑھنے لگی تو مشروبات کا کھل کر استعمال کیا۔اس دوران بوتلوں اورکینوں میں پٹرول حاصل کرنے کیلئے کینوں کی بھی خوب خریداری ہوئی۔ شہر خاص کے ایک پٹرول پمپ کے نزدیک موجود ہوٹل میں نوجوانوں نے لذیذ کھانوں کے علاوہ کباب اور دیگر چیزوں کا بھی لطف لیا گیا۔ کئی دکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ3دنوں میں معمول سے دوگناہ کاروبار کیا۔ شہر کے مولانا آزاد روڑ پر موجود ایک پیٹرول پمپ پر موجود ناریل فروخت کرنے والے ایک غیر ریاستی نوجوان نے بتایا کہ گزشتہ3دنوں میںاُس نے خوب کمائی کی اور وہ سونہ وار سے لیکر لالچوک تک پیٹرول پمپوں کا چکر لگاتا رہا۔