تازہ ترین

این آئی اے کے سامنے طلبی | انجینئر رشید نئی دہلی میں

5 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے عوامی اتحاد پارٹی سربراہ انجینئر رشید کے نام سمن جاری کرتے ہوئے انہیں نئی دہلی طلب کرلیا ہے ۔ پیپلز یونائیٹڈ فرنٹ نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی لیڈران کو ہراسان کرنے کی کارروائی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ فیس بک پر انجینئر رشید نے تحریر کیاکہ این آئی اے نے انہیں اتوار کے روز پوچھ تاچھ کیلئے نئی دہلی طلب کیا ہے۔ پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ لیڈر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا ہے کہ انجینئر رشید کو پوچھ تاچھ کیلئے نئی دہلی طلب کرنا مذموم عمل ہے جس کا مقصد یہاں کے سیاسی لیڈران کوجان بوجھ کر ہراساں اور خوفزدہ کرنا ہے۔شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ سابق ممبر اسمبلی ایک عوامی لیڈر ہیں اور ایسے وقت میں جب کشمیر پر کئی مصیبتیں آن پڑی ہیں، مذکورہ لیڈر کو پوچھ تاچھ کے بہانے طلب کرنا ان کی سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کرنا ہے۔ڈاکٹر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کو چاہیے کہ وہ موصوف سے پوچھ تاچھ کا عمل فی الفور مکمل کرے۔