تازہ ترین

منشیات کیخلاف کارروائی | 3گرفتار ، نشہ آور ادویات بھی ضبط

5 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے کوڈین بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔  پولیس نے نالہ مار روڑ پر سید کوچہ کاوڈارہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو زیر نمبر JK01V-4404 کو روک کر اُس میں سوار دو منشیات فروشوں واجد احمد بیگ ولد غلام محمد ساکن شاداب کالونی الٰہی باغ اور عابد حسین ڈار ولد مرحوم غلام حسن ساکن بخشی آباد کالونی بٹہ مالو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 48کوڈین بوتلیں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔  اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 38/2019کے تحت مہاراج گنج پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر پولیس نے کہکشا ں ہوٹل نائو پورہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالرشید گنائی ولد محمد رمضان ساکن پازال پورہ ماگام ہندواڑہ کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے32شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 44/2019کے تحت خانیار پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔