تازہ ترین

شام اور افغانستان سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکی سینیٹ میں مسترد

واشنگٹن//  امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شام و افغانستان سے فوجی دستے واپس بلانے کے اعلان کے خلاف ترمیم منظور کر لی۔ مذکورہ قرار داد کے حق میں 70 جبکہ مخالفت میں 26 ووٹ پڑے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ’امریکا کو شام و افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں سے مسلسل خطرہ ہے جس کے باعث کسی بھی ملک سے امریکی فوج کے اچانک انخلا کی صورت میں امریکا کے انتہائی مشکل سے حاصل کیے گئے فوائد اور امریکی قومی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے‘۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکمراں جماعت ریپبلکن سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی تعداد 53 ہے اس کے باوجود یہ قرارداد باآسانی منظور کرلی گئی کیونکہ ان میں سے 46 اراکین نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیے۔ اس سے یہ پیغام بھی واضح ہوا کہ امریکی سینیٹرز اگر کسی معاملے پر صدر سے اتفاق نہیں رکھتے تو وہ اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف

بریگزٹ معاملات حل کرنے کیلئے ابھی بھی وقت ہے: مرکل

برلن // جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کی راہ میں حائل رکاوٹیں حل کرنے کے لیے اب بھی وقت ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے ہاؤس آف بریگزٹ معاہدے کے مسودے میں تبدیلی پر یورپی یونین رہنماؤں کی منظوری کیلیے کوشاں ہیں جبکہ یورپی یونین معاہدے کے مسودے میں بیک اسٹاپ سمیت کسی بھی تبدیلی سے انکاری ہے۔ جرمن چانسلر نے سرمایہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کسٹمز کے طویل طریقے کاروباری افراد کیلیے ناقابل برداشت ہیں لیکن دو مہینوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب بھی فریقین کے درمیان بہتری لائی جاسکتی ہے‘۔ انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کا سیاسی حل اب بھی نکالا جاسکتا ہے، دو ماہ کا عرصہ کم ہے لیکن تھوڑا نہیں، ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ ’معاملات برطانیہ کے ہاتھ میں ہیں ک

امریکی معاشی ترقی کوفضول کی جنگیں روک سکتی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن//  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں کیونکہ کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے دو پارٹیوں نہیں ایک قوم کی طرح کام کرنا ہوگا، نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں، کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے، انتقامی  سیاست کومستردکرنا ہوگا، امریکی قوم کی نظریں کانگریس پرہیں، ہم اس وقت لاکھوں افراد کو دیکھ  رہے ہیں۔ امریکی صدرنے کہا کہ دنیا میں امریکیوں کا ہم پلہ کوئی ایک بھی نہیں، امریکا کی ترقی کا کوئی ملک مقابلہ نہیں کرسکتا، دنیا کی تیزی سے فروغ پاتی معیشت کا بھی ہم سے مقابلہ نہیں، ہمیں بیرونی دشمنوں کوشکست دینے کیلیے متحد ہونا ہوگا، امریکی فوج دنیا کی طاقتورترین عسکری قوت ہے۔ امریکا ہرجگہ، ہرروزکامیابی حاص

ہالینڈ :مسلمان مخالف جماعت کے رکن نے اسلام قبول کرلیا

ایمسٹرڈیم//ہالینڈ کی سب سے بڑی مسلمان مخالف سیاسی جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کرلیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعلیمات کا مذاق اْڑانے والے مسلمان مخالف 40 سالہ ڈچ سیاست دان وین کلورین نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ وین کلورین سے قبل سیاسی جماعت کے رکن آرناوڈ وین ڈورن نے اسلام قبول کیا، انہوں نے وین کلورین کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی۔ وین کلورین نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے کہ اس دوران ان پر اسلام کے متعلق حقائق کھلتے گئے اور یوں ان کے اسلام دشمنی کے نظریات تبدیل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کیا تھا تاہم اس کی ابتدا اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران ہوگئی تھی، اسلامی کتب کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اسلام کی روشن حقیقتیں آشکار ہوتی چلی گئیں۔ وین کلورین نے اسلام کے خلاف اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ک