تازہ ترین

سعودی ولی عہد نے جمال خاشقجی کے خلاف ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی

نیویارک//امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ استنبول میں قائم قونصل خانے میں قتل سے ایک برس قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے خلاف ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قانون سازوں نے اس نئے انکشاف کے بعد جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس سمجھتی ہے کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی ولی عہد جمال خاشقجی کے قتل کے لیے تیار تھے، ہوسکتا ہے کہ ان کا مطلب صحافی کو قتل کرنا نہ ہو۔ دی ٹائمز کے مطابق یہ بات امریکا کی قومی سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے معمول کی کارروائی کے دوران اتحادیوں سمیت عالمی رہنماؤں کی بات چیت سننے اور جمع کرنے کے تحت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس بات چیت کو حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس کی جان

آب و ہوا میں تبدیلی سے سمندروں کا رنگ بدل جائے گا

بوسٹن//آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے نہ صرف ماحول کا بیرون متاثر ہورہا ہے بلکہ اہم قدرتی مقامات اندر سے بھی بدل رہے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اس صدی کے اختتام تک 50 فیصد سمندروں کے پانی کی رنگت تبدیل ہوجائے گی اور وہ قدرے نیلی اور گہری سبز رنگت اختیار کرجائیں گے۔ میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے حساس آبی ماحولیاتی نظام کو دیکھتے ہوئے ایک کمپیوٹر ماڈل بنایا اور اس کی تفصیلات شائع کرائی ہیں۔ تاہم تبدیلی رنگ بدلنے تک محدود نہیں بلکہ یہ سمندری صحت میں سنجیدہ تبدیلیوں کی علامت بھی ہوگا۔ اس وقت انسانی مداخلت سے سمندروں کے مرجانی چٹانیں (کورل ریف) تباہ ہورہے ہیں، ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑھ رہی ہے اور سمندروں کا درجہ حرارت بدل رہا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ جب سورج کی روشنی پانی کے سالمات (مالیکیول) سے گزرتی ہے تو وہ کچھ شعاعوں کو جذب کرلیتے ہیں اور

تجارتی جنگ: ٹرمپ اور چینی صدر کی ممکنہ ملاقات پر سوالات اٹھنے لگے

بیجنگ/واشنگٹن//  چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر ٹرمپ اور ہم منصب شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے اور ایک معاہدے پر پہنچنے کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی جو 2 مارچ کو ختم ہوجائے گی۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  دو مارچ سے قبل چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے راضی نہیں ہیں۔ دو امریکی انتظامیہ نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ صدر ٹرمپ اور شن جن پنگ کے درمیان 2 مارچ سے پہلے ملاقات مشکل ہے، تاہم دو مارچ کے فوری بعد ملاقات ممکن ہے۔ امریکی حکام شمالی کوریا معاملہ اور چین سے تجارتی جنگ سے متعلق حکمت عملی تیار کررہی ہے، صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان بھی ملاقات متوقع ہے۔ البتہ حکام کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ

مراکش اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں تناؤ

رباط/ریاض // مراکش اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، مراکش نے ریاض میں تعینات میں سفیر واپس بلالیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن جنگ سمیت عالمی سطح اٹھائے گئے اقدامات پر اعتراف کرنے والی مراکشی حکومت اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مراکشی حکومت نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں لڑی جانے والے متنازعہ جنگ میں بھی شمولیت ترک کردی۔ مراکشی حکومت کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باعث مراکش نے سعودی عرب کی قیادت میں ہونیوالی فوجی مداخلتوں اور وزراء اجلاسوں میں شرکت بھی ترک کردی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مراکش اور سعودی عرب کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں ریاض حکومت کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مراکشی حکومت نے سعودی عرب کی قی