ترکی کا چین سے ’حراستی مراکز‘ بند کرنے کا مطالبہ

انقرہ// ترکی نے چین کی جانب سے اقلیتی مسلم برادری ایغور سے روا رکھے جانے والے سلوک کو ’انسانیت کے لیے شرم ناک‘ قرار دیتے ہوئے ایغور مسلمانوں کے لیے بنائے گئے حراستی کیمپ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترک وزیر خارجہ حامی اکسوی نے کہا کہ یہ بات اب کوئی راز نہیں کہ چین نے حراستی مرکز میں 10 لاکھ سے زائد ایغور مسلمانوں کو قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی چین میں ایغور مسلم آبادی کو دباؤ کا سامنا ہے اور اس نے اپنے تحفظات سے چین کو ہر سطح پر ا?گاہ کردیا ہے۔ ترک حکام نے چین سے حراستی مراکز بند کرکے انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترک وزیر نے کہا کہ ہمیں ایغور کے مشہور موسیقار اور شاعر عبدالرحیم حیات کی قید میں موت کا علم ہوا، جنہیں اپنے ایک گانے کی وجہ سے 8 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ حامی اکسوی نے کہا کہ اس سانحے سے سنکیانگ کے خطے ہونے والی انسانی حق

افریقی ملک چاڈ میں فرانسیسی فضائیہ کی مدد سے مسلح بغاوت کچل دی گئی

اینجامینا// وسطی افریقی ملک چاڈ میں صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 اپوزیشن رہنماوں سمیت 250 باغیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ میں باغیوں کے اتحادی گروہ نے صدر ادریس دیبی کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے حکومتی اداروں پر قابض ہو نے کی کوشش کی جسے فرانسیسی فضائیہ کی مدد سے ناکام بنادیا گیا۔ چاڈ کو فوجی معاونت فرانس کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، باغیوں کی پیش قدمی کے بعد فرانسیسی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی حملوں میں لیبیا کی سرحد سے متصل علاقوں میں قائم باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران 4 باغی رہنماوں سمیت 250 باغیوں کو حراست میں لیا گیا۔ فرانسیسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی گروہ حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے 20 ٹرکوں پر سوار ہوکر چاڈ کے مرکزی شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر 20 مسلح ٹرکوں کو نشانہ بنا کر

’یلو ویسٹ‘ مارچ: مظاہرہ کرنے والا اپنا ہاتھ کھو بیٹھا

پیرس// فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے ’یلو ویسٹ‘ موومنٹ میں احتجاج کرنے والے شخص کا پیرس میں پارلیمنٹ بلڈنگ کے باہر جھڑپ میں ہاتھ ضائع ہوگیا۔ نومبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین کی تعداد میں کمی کے باوجود ہزاروں افراد کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف کئی شہروں میں احتجاج اب بھی جاری ہے۔ پیرس میں قومی اسمبلی کی عمارت کے باہر چیمپس الیسیز کے مارچ کے پہنچنے پر جھڑپ سامنے آئی۔ کئی مظاہرین نے پر امن مارچ کیا تاہم چند ماسک پہنے مظاہرین نے پارلیمنٹ کے بیریئر کو توڑنے کی کوشش کی۔ ماسک پہنے افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا جنہوں نے جوابی کارروائی کے طور پر مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ بْلے وارڈ سینٹ مائیکل کی جانب جانے والے مارچ کے مظاہرین نے راستوں میں بس شیلٹرز، گاڑیاں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ قومی اسمبلی کے رضاکاروں کا کہنا تھا

سعودیہ سے سفارتکاری ختم کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں: مراکش

رباط //  مراکشی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودیہ سے سفارت کار واپس بلانے کی خبریں من گھڑت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مراکش اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی اور ریاض سے سفیر واپس بلانے کی خبریں گردش کررہی تھی، جن کی مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے تردید کردی۔ مراکشی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی کی خبریں مراکش کے سرکاری ذرائع سے نشر نہیں ہوئیں اس کیلیے یہ بیبنیاد اور غلط ہیں، ایسے فیصلوں کا اعلان مراکش حکومت اپنے میڈیا اداروں کے ذریعے کرتی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز سے یہ خبریں عام ہورہی تھیں کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن جنگ سمیت عالمی سطح اٹھائے گئے اقدامات پر اختلاف کرنے والی مراکشی حکومت اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا۔ تاہم کچھ خبر رساں ادارو

تازہ ترین