تازہ ترین

نیوزی لینڈ مساجد سانحہ : عالمی سطح پر حملے کو مذمت

لندن//برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ’’کرائسٹ چرچ میں دہشت ناک دہشت گردانہ حملے‘‘ پر نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ انتہائی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ مے کے مطابق، ’’میری ہمدریاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو تشدد کے اس بیمارکن عمل سے متاثر ہوئے۔‘‘روسی صدر ولادی میر پوتین کے بقول، ’’نماز کے لیے جمع ہونے والے پر امن لوگوں پر حملہ سفاکی، بربریت اور دہشت خیز ہے۔‘‘ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں صدر پوٹن نے مزید کہا، ’’مجھے امید ہے کہ ذمہ داروں کو انتہائی سخت سزا دی جائے گی۔‘‘جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ان کے ایسے ساتھی شہریوں کی پر امن طریقے سے اپنی مساجد میں عبادت کرتے ہوئے، نسل پرستانہ نفرت پر مبنی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر، شدید غمگین ہ

برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ میں تاخیر اور دوبارہ ریفرینڈم کیانعقاد کے خلاف ووٹ

لندن// برطانوی دارالعوام کے ارکان کی اکثریت نے بریگزٹ میں تاخیر سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔اس قرارداد میں یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج ( بریگزٹ) میں تاخیر کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تنظیم میں رہنے یا اس کو خیرباد کہنے سے متعلق فیصلے کے لیے ملک میں ایک اور ریفرینڈم کا انعقاد کیا جاسکے۔برطانیہ میں یورپی یونین سے اخراج کے لیے ریفرینڈم کے انعقاد کے تین سال کے بعد صرف 85 ارکان نے نئی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ 334 ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔حزبِ اختلاف لیبر پارٹی کے بیشتر ارکان نے بریگزٹ ریفرینڈم کے دوبارہ انعقاد سے متعلق قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ہے۔گذشتہ روز دارالعوام کے ارکان کی اکثریت نے مستقبل میں کسی بھی منظر نامے میں کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے اخراج کو مسترد کردیا تھا۔دارالعوام کے 312 ارکان نے بریگزٹ ڈیل میں ترمیم اے کے حق میں ووٹ دیا تھا اور 308

مسجد اقصٰی پر دھاوے، اسرائیل مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے:الازھر

قاہرہ// مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے مسجد اقصیٰ پر یہودی فوجیوں اور آباد کاروں کے دھاووں، مسجد کو بند کرنے اور نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اور نمازیوں پر پابندیاں عاید کرکے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی حرمت کو پامال کرتیہوئے عالم اسلام کیجذبات کو مشتعل کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی نمازیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، مسجد میں نماز کی ادائی میں رکاوٹیں پید اکرنا اور مقدس مقام کو بند کرنا مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو عزت، وقار اور آزادی کے ساتھ اپنے تمام مقدسات میں عبادت کرنے کا حق ہے اور اسرائیل ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔ بیان م

امریکا کے ساتھ جوہری بات چیت معطل کرنے پر غور جاری ہے : شمالی کوریا

سیؤل// شمالی کوریا کی نائب وزیر خارجہ چوئی سون ہوئی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت معطل کرنے پر غور کر رہا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق چوئی نے یہ بات جمعے کے روز شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔شمالی کوریا کے سربراہ یم یونگ اْن امریکا کے ساتھ بات چیت سے متعلق اپنے سرکاری موقف کا اعلان کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ نے دوسری ملاقات گزشتہ ماہ ویت نام میں کی تھی۔ ملاقات کا مقصد واشنگٹن کے اس مطالبے پر بات چیت تھی جس میں پیونگ یانگ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے دست بردار ہو جائے تو اس کے مقابل اسے سکیورٹی ضمانت دی جائے گی اور اس پر عائد پابندیوں اٹھا لی جائیں گی۔تاہم ویت نام میں بات چیت ناکام ہو گئی اور دونوں سربراہان بنا کسی اتفاق رائے کے دوستانہ ماحول میں واپس لوٹ گ

ٹرمپ کا بوئنگ 737میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم

واشنگٹن//ایتھوپیا میں ایتھوپین ایئر لائنز طیارہ حادثے کے بعد امریکہ نے بھی بوئنگ سیون تھری سیون میکس اور نائن طیارے گراؤنڈ کردئیے ۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ فوری طور پر گراؤنڈ کیے جارہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان پر کچھ ہی دیر میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے مقام سے جمع شواہد اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے طیارہ گراؤنڈ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کی کارکردگی میں کوئی خرابی نہیں۔واضح رہے کہ ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے ، پانچ ماہ میں طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسراجان لیوا حادثہ تھا، امریکہ سے پہلے چین، ایتھوپیا،

مالاوی ۔موزمبق میں سیلاب سے 60لوگوں کی موت:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// جنوبی افریقہ کے موزمبق اور مالاوی میں شدید بارش کی وجہ سے تقریباََ 60 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 8,43,000 کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوئترس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ ہمارے انسانیت نواز ساتھیوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ متعلقہ حکومت کی رپورٹ کے مطابق مالاوی اور موزمبق میں سیلاب سے تقریباََ ,43,000لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 60لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔مسٹر ڈوجارک نے کہاکہ مالاوی اور موزمبق کی حکومتیں انسانیت نواز عمل کی قیادت کررہی ہیں۔ مالاوی حکومت نے ایمرجنسی راحتی چیزیں بھیجنے کے ساتھ ہی لوگوں سے حمایت کی اپیل کی ہے ۔ حکومت نے راحتی سامان، ٹینٹ، کھانے کے چیزیں اور دوائیں پہنچائی ہیں۔ ساتھ ہی بچاو کام کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے ۔انسانیت نواز امور کے گروپ (او سی ایچ اے ) کے اقوام متحدہ دفتر کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کر

یورپی یونین کے سربراہان بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر غور کریں، ڈونلڈ ٹسک

برسلز //  یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ ’میں یورپی سربراہوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر برطانیہ کو اپنی پالیسیوں پر دوبارہ سوچنے اور فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تو’’بریگزٹ کی تاریخ میں طویل توسیع کی جائے‘۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کا معاملہ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، 29 مارچ رات 11 بجے برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا لیکن ابھی وزیر اعظم تھریسامے پارلیمنٹ سے بریگزٹ معاہدے کے مسودے کو منظور کروانے میں ناکام رہی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ مجھے اس لیے درمیان میں مداخلت میں کرنا پڑرہی ہے کیوں برطانوی اراکین پارلیمنٹ بریگزٹ کی ڈیڈ لائن 29 سے بڑھا کر 30 جون پر ووٹنگ سے متعلق سوچ رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے سربراہان 21 مارچ کو برسلز میں ملاقات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا

فلسطینی صدر کی انسانی حقوق کی رپورٹ سے لفظ ’مقبوضہ ‘ ہٹانے پر امریکا پر تنقید

غزہ// فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ میں مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور گولن ہائٹس کو زیر قبضہ علاقے قرار نہ دینے کے اقدام پر تنقید کی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق نیبل ابو رودینہ نے امریکی انتظامیہ کے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کے برعکس اور فلسطینی شہریوں کے مخالف قرار دیا۔ فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فلسطینی صدر کے ترجمان نے کہا کہ یہ تبدیلی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے طویل انتظار کے بعد آئندہ چند ماہ میں اسرائیلی-فلسطینی امن کے لیے منصوبہ پیش کیا جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ فلسطینی قیادت نے 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد واشنگٹن سے رابطہ منقطع کردیا ہے۔