مرنے والوں کی تعداد 290 سے متجاوز

کولمبو// سری لنکا میں اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 290ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 500سے زیادہ ہے ۔سری لنکا میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہوئے بم دھماکوں میں مارے گئے لوگوں میں پانچ ہندستانی بھی شامل ہیں۔پولیس کے ترجمان ایس پی روون گنا سیکرا نے اس معاملہ میں اب تک 24مشتبہ افراد کو گرفتار کئے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانچ جاری ہے اور پیر کی صبح دم بلا سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نے کہاکہ گرفتار کئے گئے تمام مشتبہ افراد مقامی شہری ہیں۔صدر میتری پالا سری سینا نے پیر کو قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ حملے کے وقت وہ ملک سے باہر تھے ۔مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق معاملے کی جانچ کررہی پولیس حملے کے تعلق سے ہوشیار کرنے میں خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی سے متعلق رپورٹوں کی بھی جانچ کرے گی۔ترجمان نے

طرابلس میں ہنگامی حالت نافذ | ہلاکتوں کی تعداد 227 تک پہنچ گئی

طرابلس// لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی طرف سے دارالحکومت طرابلس میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ہائی الرٹ کادرجہ مزیدبڑھا دیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق طرابلس میں متحارب فریقین کیدرمیان جاری لڑائی میں اب تک 227 افراد ہلاک اور 1128 زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔اتوار کیروز قومی وفاق حکومت کی وزارت داخلہ نے دارالحکومت طرابلس میں ہنگامی حالت کے نفاذکا اعلان کیا۔اتوار کے روز لیبی حکومت نے معیتیقہ ہوائی اڈے کو جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے قبضے سے واپس لے لیا۔ایک چینل کے ذرائع کے مطابق لیبی فوج نے طرابلس میں حکومت کے زیرانتظام "مشروع الموز"پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔نامہ نگاروں کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز طرابلس میں بمباری کے باعث زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہی ہیں۔نامہ نگاروں کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طرابلس پر ڈرون طیا

پوتن اور کم کی ملاقات | روسی یونیورسٹی کی سیکورٹی میں اضافہ

ولادی ووستوک// روس کے صد ر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے مابین ہونے والی اگلی میٹنگ کے پیش نظر روس کے شہر ولادی ووستوک میں واقع فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی(ایف ای ایف یو) میں سیکورٹی انتظامات بڑھا دے ئے گئے ہیں۔دونوں لیڈروں کے مابین میٹنگ اسی یونیورسٹی میں ہونے کی رپورٹیں ہیں۔یونیورسٹی احاطہ کے اہم دروازہ پر موجود ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات کے نئے معیار اپنائے گئے ہیں۔سیکورٹی افسر نے یہ نہیں بتایا کہ سیکورٹی کے یہ نئے معیار کب تک جاری رہیں گے ۔ اس درمیان اس نے ایف ای ایف یو انتظامیہ کی طرف سے جاری ریلیز دکھائی جس میں لکھا ہوا تھا کہ اس وقت وہی لوگ یونیورسٹی کمپلکس میں داخل ہوسکیں گے جن کے پاس طالب علم شناختی کارڈ ہوگا یا ان کے نام خاص طورپر تیار کی گئی فہرست میں شامل ہوں گے ۔ سیکورٹی افسر نے کہا کہ یونیورسٹی کے پروفیسر یا تعلیمی پروگرام کے منیجر

مذاکرات کے اگلے دور میں غیر ملکی افواج کے انخلا پر توجہ مرکوز ہوگی : طالبان

دوحہ//طالبان کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے ٹائم فریم پر توجہ مرکوز ہوگی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ گزشتہ مذاکرات میں دونوں فریقین کی جانب سے مکمل انخلا پر اتفاق دیکھا گیا، جس میں اب صرف تفصیلات وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ ’امریکا سے مذاکرات کے گزشتہ دور میں ہم نے ان سے افغانستان سے تمام غیر ملکی فورسز کو باہر نکالنے پر اتفاق کیا تھا‘۔وہ کہتے ہیں کہ اس انخلا کے بدلے میں طالبان نے افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنے یا اسے دیگر ممالک پر حملوں کے استعمال ہونے سے روکنے کا وعدہ کیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ معاملات پر اب بھی تبادلہ خیال ہونا ہ

تازہ ترین