تازہ ترین

ایرا ن ہر صورت تیل کی برآمدات جاری رکھے گا

ماسکو//ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتہ کو برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے برطانیہ سے آئل ٹینکر گریس -1 کے چھوڑے جانے کی درخواست بھی کی۔ مقامی خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے ایران کے وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ظریف نے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صورت میں ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر ایران اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آئل ٹینکر شام نہیں جائے گا تو وہ اس کی رہائی میں مدد کرے گا۔ شامی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی کے شبہ میں گریس -1 کو گزشتہ ہفتے جبرالٹر طرف سے حراست میں لیا گیا تھا۔جبرالٹر نے ایران پر عائد یوروپی یونین کی پابندیوں کے پیش نظر چار جولائی کو آئل ٹینکر کو حراست میں لیا تھااسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے دعوی کیا ہے ک

ایران کاتیل ٹینکر واپس کرنے میں مدد کریگا برطانیہ

لندن//برطانیہ نے ایرانی تیل ٹینکر گریس -1 کی رہائی میں ا مداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر ایران اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آئل ٹینکرشام نہیں جائے گا تو وہ اس کی رہائی میں امداد کرے گا ۔ جبرالٹر نے ایران پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں کے پیش نظر چار جولائی کو تیل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ہفتہ کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید جریف سے اس معاملے پر فون پر بات کیمسٹر ہنٹ نے ٹویٹر پر لکھا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سے بات کی جو کہ مثبت رہی ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا‘‘میں نے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اگر ایران اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تیل ٹینکر شام نہیں جائے گا تو وہ اس کی رہائی میں ا مداد کرے گا ۔ سپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے تیل برآمدات کو مکمل طور پر روکنے کی ک

امریکہ کے بعد فرانس کا بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان

پیرس//  امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکخواں نے آرمی کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دیدی ہے، فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جب کہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔ امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ت

ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیو کلیئر ڈیل ختم کی:کم ڈروچ کا انکشاف

واشنگٹن//امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور نیا انکشاف کیا ہے ۔سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے ، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈروچ کا اپنی حکومت کے نام 2018 میں بھیجا گیا خفیہ پیغام منظر عام آگیا ہے ، جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے ۔ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملہ پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا مگر جان بولٹن کے ٹ

ایران پربہت جلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا:ٹرمپ

واشنگٹن//  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی نمایاں پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے، اس سے یہ ڈیل جان کیری اور اوباما انتظامیہ نے کی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں اس کی تیل کی برآمدات اور بینک کاری کے نظام کو

مصنوعات پر مزید ٹیکس ناقابل برداشت | ٹرمپ کی بھارت کو تنبیہ

واشنگٹن //  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نیا ’’ٹویٹر حملہ‘‘ کیا ہے اور اس پر امریکا سے آنے والی مصنوعات (درآمدات) کوغیر منصفانہ طور پر روکنے کا الزام عاید کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات عاید کردیے ہیں لیکن اب یہ اقدام مزید قابل قبول نہیں۔ صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ان کی چین کے ساتھ پہلے ہی گذشتہ ایک سال سے تجارتی جنگ جاری ہے اور وہ اس کا حل چاہتے ہیں، انھوں نے اسی سال بھارت کو حاصل بعض تجارتی مراعات سے محروم کردیا تھا، ان کے تحت بھارت اپنی بعض برآمدات کوڈیوٹی فری امریکا بھیج سکتا تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی ساختہ اشیاء کو وسیع تر ر

اقوام متحدہ کی جنوبی لیبیا میں جنگ بندی کی اپیل

طرابلس//لیبیا میں اقوام متحدہ مشن (یواین ایس ایم آئی ایل ) نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یواین ایس ایم آئی ایل نے لیبیا کے جنوبی علاقے میں قبائلی تصادم کے پیش نظر یہ اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کی مشن نے ایک بیان میں کہا‘‘یواین ایس ایم آئی ایل شہر مرزوق میں موجودہ جنگ جیسی صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہے جس کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں’’۔ اقوام متحدہ کی مشن نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 780 کلومیٹر دور مرزوق میں پیر سے ہی قبائلی تنازعات ہو رہے ہیں جس میں کئی لوگوں کی موت اورمتعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یواین آئی  

جمال خاشقجی قتل: ’امریکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ پر عمل کرے‘

ریاض// اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت پر متعین نمائندہ تفتیش کار ایگنیس کیلمارڈ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاشقجی کی موت پر مرتب کی گئی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کرے۔؎ انسانی حقوق کی ماہر ایگنیس کیلمارڈ کا کہنا ہے کہ ’خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ اس (ہلاکت) پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کافی نہیں ہے۔ ہمیں عمل کرنا ہو گا۔‘ اپنی تفتیشی رپورٹ میں ایگنیس کیلمارڈ نے گذشتہ برس اکتوبر میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی سفارت خانے میں جمال خاشقجی کی ہلاکت کو 'ماورائے عدالت قتل' قرار دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو اس معاملے میں ایف بی آئی یا عدالتی تحقیقات کروانی چاہیں۔ منگل کے روز لندن میں خاشقجی کی منگیتر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ایگنیس کیلمارڈ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس قتل پر ہونے والی تحقیقات کو عام کر

ٹرمپ کی ہٹ دھرمی ، برطانوی سفیر مستعفی ہونے پر مجبور

 واشنگٹن//  سرکاری ای میلز میں امریکی صدر کو ہدف تنقید بنانے والے برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکم نے برطانوی وزیر اعظم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ برطانوی سفیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ گو سال کے آخر میں میری ریٹائرمنٹ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدہ صورت حال میں نئے سفیر کی تعیناتی ضروری ہوگئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزند نہ پہنچے۔ چند روز قبل برطانوی اخبار میں سر کم ڈراک کی افشا ہونے والی ای میلز شائع ہوئی تھیں جس میں صدر ٹرمپ کو کند ذہن، نااہل اور ناکارہ کہا تھا جب کہ امریکا کو غیر محفوظ ملک اور امریکی پالیسیوں کو غیر یقینی بھی قرار دیا تھا۔ لیک ای میلز پر ا

فرانس اور ایران کابات چیت دوبارہ شروع کرنے کی شرائط پر اتفاق

تہران//ایران اور دنیا کی دیگر سپر پاور کے درمیان جوہری معاہدہ سے امریکہ کے گزشتہ سال ہٹ جانے کے بعد پیداہونے والے بحران کو دیکھتے ہوئے فرانس اور ایران نے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی شرائط پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اطلاع فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے دی ہے ۔اس معاہدہ میں ایران کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین بھی فریق تھے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر میکرون اور ایرانی صدر حسن روحاني کے درمیان اس مسئلہ پر فون پر بات چیت ہوئی ہے اور مسٹر میکرون نے 2015 کے معاہدے کو ختم ہونے کے نتائج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسٹر روحاني نے یوروپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کو بچانے کے لئے مستعدی سے کام کریں۔ گزشتہ سال امریکہ کے اس معاہدے سے پیچھے ہٹ جانے کے بعد سے یہ معاہدہ بحران میں آ گیا تھا۔اس کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر کئی پ

ایران کا یورینیم افزودگی میں اضافہ خطرناک ہوگا‘:فرانسیسی صدر

پیرس // فرانسیسی صدر نے جوہری معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران 15 جولائی کو جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے حالات سازگار بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نیاپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو خبردار کیاکہ اگر ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم افزدوگی کی مقدار میں اضافہ کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جن کی تمام ترذمہ داری ایران پرعائد ہوگی۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی اور عمانوئل ماکروں کے درمیان ایک گھنٹے سے زاید ٹیلیفون پر بات چیت جاری رہی۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے روحانی پر زور دیا کہ وہ 15 جولائی کو جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین کیدرمیان مذاکرات کے لیے حالات سازگار بنانے کے لئے اقدامات کریں،

امریکہ نے القاعدہ اور ایران کے تعلقات پر خلیجی ممالک کو خبردار کردیا

واشنگٹن /دبئی // امریکا میں تیار کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات ازسر نو استوار کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں دفاع جمہوریت آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں کشیدگی ایران اور القاعدہ کو ایک دوسرے کے مزید قریب کرنے کا موجب بن سکتی ہے۔ ایران خطے میں اپنے مقاصد کے لیے انتہا پسند مذہبی تنظیموں کے ساتھ روابط بڑھا سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران اور القاعدہ کے باہمی مفادات میں شدت پسند گروپ کشیدگی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، یہ بھی امکان موجود ہے کہ القاعدہ کی جگہ داعش لے سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور القاعدہ کے درمیان تعاون اور تعلقات سنہ 1990 ء کے عشرے سے بتائے جاتے ہیں۔  

طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جاپان اور سنگاپور کے نام

ٹوکیو// ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جو طاقت ور پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے کئی ممالک میں ’ویزہ فری‘ کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سنگاپور اول نمبر پر براجمان ہے جب کہ جاپان بھی اس کے ہمراہ اول نمبر ہے، دونوں ممالک کیلیے 189 ممالک نے ویزہ فری کی پالیسی اپنائی ہے۔ جرمنی ایک درجہ تنزلی کے بعد  فن لینڈ اور جنوبی کوریا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح ڈنمارک اور اٹلی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو فرانس ، اسپین اور سویڈن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کا نمبر 86 واں ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں مزید نیچے چلا گیا اور اس سال 106 ویں نمبر پر ہ

روس اور ایران ہتھیاروں کا سودا آخری مرحلے میں داخل

تہران /ماسکو //  باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی خرید وفروخت کی ایک خفیہ سودے پر کام ہو رہا ہے۔ یہ سودا اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی اور روسی حکام نے حالیہ عرصے کے دوران اسلحہ کی ڈیل کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں، روس اور ایران کے درمیان اسلحہ کی خفیہ ڈیل کے حوالے سے خبر کا انکشاف روسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی اسلحہ ساز کمپنی’’روس اپارون‘‘ ایرانی رجیم کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کے آخری مرحلے میں ہے، اس ڈیل میں روسی کمپنی ایران کو دفاعی اور پیشگی حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرے گی۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کو پیشگی حملے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ سلامتی کونسل کی قراداد 2231 میں ایران کو اس

امریکا آج سے پہلے اتنا طاقتور کبھی نہ تھا: ٹرمپ

 واشنگٹن// صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا جتنا طاقتور آج ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے امریکا کو استحکام کی اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ آج امریکا پہلے کے مقابلے میں سب سے زیادہ طاقت ور قوم بن گئی ہے اور یہ تبدیلی ’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے نے بخشی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر بْلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے ہو کر اپنے خطاب میں کیا، اس تقریب میں ایف-35 طیاروں سے سمیت جدید امریکی طیاروں نے بھی فلائنگ مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملکی معاشی میں انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں، پہلے سب امریکا سے فائدہ اْٹھاتے تھے اب امریکا سب سے پہلے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا اور جرائم پیشہ افراد ک

تیونس: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ

نیویارک// اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ لیبیا سے غیر قانونی طور یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ کشتی میں 86 افراد سوار تھے جن میں 82 تاحال لاپتہ ہیں۔ آئی او ایم کے مطابق کشتی گزشتہ شب جرجیس کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، مچھیروں نے ڈوبتی ہوئی کشتی سے 4 افراد کو بچا لیا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہلال احمر کے عہدیدار مونگی سلم نے بتایا کہ حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد نے تیونس کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ کشتی جرجیس کے علاقے میں ڈوبی تھی۔ مونگی سلم نے کہا کہ ان 4 افراد میں سے ایک بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افریقی مہاجرین پر مشتمل ایک گروہ کو جرجیس سے 9 میل کے فاصلے پر بچایا گیا تھا، انہوں نے کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ وہ لیبیا کے ساحلی زوارہ سے سوار ہوئے تھے

یغور مسلمان چین میں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں: اردوان

انقرہ //  ترک صدر طیب اردوان نے چین کی یغور مسلمانوں کی حمایت سے دستبردار ہوکر چینی حکومت کے سرکاری مؤقف کی حمایت شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق چین اور ترکی کے درمیان تعلقات گذشتہ کچھ عرصے سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں اور اس کشیدگی کی وجہ چین کے سنکیانگ صوبے میں یغور نسل کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں بتائی جاتی ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ترک صدر رجب طیب اردگان جو یغور مسلمانوں کے حقوق کی پر زور وکالت کر رہے تھے یو ٹرن’ لینے کے بعد چین کے سرکاری موقف کی حمایت کرنے لگے ہیں۔ چین کی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ سے ملاقات میں کہا کہ ہم یغور نسل کے مسلمانوں کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ یغور مسلمان خوش وخرم زندگی گذار رہے ہیں۔ چار ماہ قبل ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ چین میں یغور نسل کے

نائیجیریا :پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ،45افراد ہلاک،101زخمی

لاگوس//افریقی ملک نائیجیریا کے وسطی علاقے میں تیل سے بھرا ہوا ٹینکر حادثے کا شکار ہوا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد گرے ہوئے تیل کو بوتلوں میں بھرنے کے لیے جمع ہوگئی اور اسی دوران دھماکے سے کم از کم 45 افراد جھلس کر ہلاک اور 101 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تیل سے بھرا ہوا ٹینکر ریاست بینیو کے گاؤں آہمبے سے گزر رہا تھا کہ ایک دکان کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔حادثے کے بعد مقامی افراد جائے وقوع پر جمع ہوگئے اور زمین پر گرے ہوئے تیل کو جمع کررہے تھے کہ اس دوران آگ لگی اور دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔صوبہ بینو کی وفاقی روڈ سیفٹی کمیشن کے سیکٹر کمانڈر عالیو بابا کا کہنا تھا کہ‘‘ہمیں 45 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور 101 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جو جھلس گئے ہیں’’۔ان کا کہنا تھا کہ‘‘زخمیوں کی حالت اور صورت

لیبیا :مہاجرین کے حراستی مرکز پر فضائی حملہ، 40 افراد ہلاک

طرابلس// لیبیا میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کے حراستی کیمپ پر فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق لیبیا کے داراحکومت طرابلس کے مشرقی علاقے میں قائم حراستی مرکز میں بمباری کے باعث 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد افریقی تارکین وطن افراد کی ہے۔ حالیہ برسوں میں لیبیا غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے اہم گزرگاہ بنا ہوا ہے۔ لیبیا سنہ 2011 میں طویل عرصے سے حکمرانی کرنے والے معمر قذافی کی حکومت گرائے جانے اور ان کے قتل کیے جانے کے بعد سے تشدد اور معاشرتی تقسیم کا شکار ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اسامہ علی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فضائی حملے کا نشانہ بننے والے حراستی مرکز میں 120 تارکین وطن موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ اب تک ہلاکتوں کی بتائی جانے والی تع

امریکہ کوپوری دنیا کا پولیس والا بننے سے گریز کرنا چاہیے:ٹرمپ

واشنگٹن// صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے تقریباً نصف فوجیوں کو واپس بلانے کے اعلان کے بعد ایک اور حیرت انگیز اعلان سامنے آْگیا کہ افغان فریقین پر مشتمل امن مذاکرات قطر کے دارالحکومت میں 7 سے 8 جولائی کو ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان مارکوس پوٹزیل نے کہا کہ جرمنی اور قطر مشترکہ طور پر مذاکرات کو اسپانسر کررہے ہیں اور دعوت نامے بھی مشترکہ طور دئیے گئے ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے باوجود ‘‘ہم افغان مفاہتمی عمل کیلئے پر عزم ہیں’’۔ امریکی صدر نے بتایا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی ‘‘افغانستان میں کافی حد تک فوج میں کمی کردی ہے ’ ’لیکن اس بارے میں اتنی بات نہیں کرتے ۔اب تک واپس بلوائے گئے فوجیوں کی تعداد بتاتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اف