تازہ ترین

ایرا ن ہر صورت تیل کی برآمدات جاری رکھے گا

ماسکو//ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتہ کو برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے برطانیہ سے آئل ٹینکر گریس -1 کے چھوڑے جانے کی درخواست بھی کی۔ مقامی خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے ایران کے وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ظریف نے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صورت میں ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر ایران اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آئل ٹینکر شام نہیں جائے گا تو وہ اس کی رہائی میں مدد کرے گا۔ شامی ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی کے شبہ میں گریس -1 کو گزشتہ ہفتے جبرالٹر طرف سے حراست میں لیا گیا تھا۔جبرالٹر نے ایران پر عائد یوروپی یونین کی پابندیوں کے پیش نظر چار جولائی کو آئل ٹینکر کو حراست میں لیا تھااسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے دعوی کیا ہے ک

ایران کاتیل ٹینکر واپس کرنے میں مدد کریگا برطانیہ

لندن//برطانیہ نے ایرانی تیل ٹینکر گریس -1 کی رہائی میں ا مداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر ایران اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آئل ٹینکرشام نہیں جائے گا تو وہ اس کی رہائی میں امداد کرے گا ۔ جبرالٹر نے ایران پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں کے پیش نظر چار جولائی کو تیل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ہفتہ کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید جریف سے اس معاملے پر فون پر بات کیمسٹر ہنٹ نے ٹویٹر پر لکھا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سے بات کی جو کہ مثبت رہی ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا‘‘میں نے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اگر ایران اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تیل ٹینکر شام نہیں جائے گا تو وہ اس کی رہائی میں ا مداد کرے گا ۔ سپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے تیل برآمدات کو مکمل طور پر روکنے کی ک

امریکہ کے بعد فرانس کا بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان

پیرس//  امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکخواں نے آرمی کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دیدی ہے، فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جب کہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔ امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ت

ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیو کلیئر ڈیل ختم کی:کم ڈروچ کا انکشاف

واشنگٹن//امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور نیا انکشاف کیا ہے ۔سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے ، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈروچ کا اپنی حکومت کے نام 2018 میں بھیجا گیا خفیہ پیغام منظر عام آگیا ہے ، جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے ۔ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملہ پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا مگر جان بولٹن کے ٹ