جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں محبوبہ مفتی کے قافلے پر سنگباری

سرینگر/جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ علاقے میں سوموار کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے قافلے پر سنگباری ہوگئی۔ یہ واقعہ بجبہارہ کے سرہامہ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب محبوبہ کھرم زیارت شریف سے بجبہارہ کی طرف جارہی تھی جہاں اُسے ایک پارٹی تقریب میں حصہ لینا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جونہی محبوبہ کے ساتھ جارہا گاڑیوں کا کارواں سرہامہ پہنچا تو اُس کو پتھروں سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے کہا کہ محبوبہ کو اس حملے میں کوئی گزند نہیں پہنچی تاہم اُس کے کارواں میں شامل ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر محبوبہ کو بہ حفاظت وہاں سے نکال کر بجبہارہ پہنچایا جہاں سابق وزیر اعلیٰ کو ایک پارٹی کنونشن میں حصہ لینا تھا۔ محبوبہ اننت ناگ لوک سبھا نشست کیلئے پی ڈی پی کی اُمیدوار ہے جہاں رواں ماہ کی2

علیحدہ وزیر اعظم کی اجازت نہیں

    مذاکرات ہونگے نہ فوج میں کمی یاافسپا کی منسوخی ہوگی:مودی   کٹھوعہ// وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو’ مہاملاوٹ ‘قرار دیتے ہوئے رائے دہندگان سے کہاکہ وہ ریاست میں ترقی کیلئے دہائیوں سے چلے آرہے ان سیاسی جماعتوں کے خاندانی راج کو ختم کریں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں علیحدہ وزیر اعظم، فوج میں تخفیف، افسپا کی واپسی اور پاکستان سے پیسے لینے والوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دے گی۔نریندر مودی نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر ان کی حکومت جموں میں مقیم مغربی پاکستان اور پاکستان زیر انتظام کشمیر کے رفوجیوں کو ریاست کی مستقل شہریت دلانے والا قانون لائے گی۔ اس کے علاوہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کی باعزت کشمیر واپسی یقینی بنائے گی۔ کھٹوعہ میں وزیر اعظم مودی نے اپنی 40 منٹ تقریر کے دوران کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پ

مودی اور شاہ ملک کے سب سے بڑے دشمن

 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی اور امت شاہ ہندوستان کو اور تباہی و بربادی کی طرف لے گئے ہیں اور آج بھی ملک کے لوگوںکو زبان، مذہب اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ دونوں ملک کے سب سے بڑے دشمن ثابت ہوئے ہیں، یہ لوگ آئین ہند کو تبدیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس آئین کو ہند آئین بنانا چاہتے ہیں۔اسی آئین کے تحت ہماری ریاست کے ملک کیساتھ مشروط الحاق کو دفعہ370اور 35اے کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ میر بہری اور جھیل ڈل کے مختلف علاقوں کے دوران چناوی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ بھاجپا نے اپنے منشور میں 370اور 35اے کو ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔ مودی، امت شاہ اور دیگر بھاجپا والوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں، ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں ایسی آگ بھڑکے گی، جس کے شعلے پورے ملک کو اپنی لپی

بھاجپا 1996اور 2015کو یاد کرے:محبوبہ

 کولگام// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ  بھاجپا بھول جاتی ہے کہ 1996اور 2015میں کس طرح انہوں نے نیشنل بھاجپا بھول جاتی ہے کہ 1996اور 2015میں کس طرح انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی منتیں کیں تھیں۔ وزیر اعظم مودی کے بیان کہ ’نیشنل کانفرنس اور مفتی خاندانوں نے جموں وکشمیر کو تباہ کیا ہے‘ پر محبوبہ مفتی نے اپنے ردعمل میں کہا ’بی جے پی اور مودی بھول جاتے ہیں کہ 1999 میں یہی بی جے پی والے بھیک مانگنے کے لئے فاروق عبداللہ کے گھر گئے اور عمر صاحب کو منسٹر بنایا۔ اسی طرح جب 2015 میں انتخابی نتائج سامنے آئے تو مودی نے رام مادھو کو دو ماہ تک یہاں خیمہ زن رکھا۔ انہوں نے مفتی صاحب سے منتیں کیں کہ آپ ہمارے ساتھ حکومت بنائیں ہم دفعہ 370 کو نہیں چھیڑیں گے، ہم افسپا کو ختم کریں گے، ہم آپ کے پاور پروجیکٹ واپس کریں گے، پاکستان سے بات کریں گے، ہم حریت سے بات ک

مودی نے ماضی میں خود کیا کیا؟: عمر

  اننت ناگ//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی نے ماضی میں بھی مفتی اور شیخ خاندانوں کو ریاست سے باہرکرنے کے لئے ووٹ مانگا تھا لیکن پھر اسی مودی نے مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھایا لہٰذا مودی کے کہنے اور کرنے میں زمین وآسمان کا فرق ہے ۔گڈول کوکرناگ میں انتخابی جلسے کے حاشیئے پر عمر نے کہا کہ مودی نے سال2014میں بھی ریاست کے دو خاندانوںکو کشمیر سے الگ کرنے کے نام پر ووٹ مانگا  تھا، بعد میں اسی شخص نے مفتی خاندان کے رہنمائوں کو ریاست کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لئے راہ ہموار کی۔عمر نے سیاسی و مذہبی نظربندوں کو ریاست سے باہر لے جانے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوگی تو وہ ایسے فیصلوں کی اجازت نہیں دے گی ۔ عمر نے کہا کہ وہ 53 کی پوزیشین کو بحال کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔عمر نے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلی

دفعہ 370 جانا چاہیے: مادھو

جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے دفعہ 370 کو جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے جس دن دستاویز الحاق پر دستخط کئے اسی دن جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ بن گیا۔ رام مادھو نے گزشتہ شام ضلع ریاسی میں ایک انتخابی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’این سی کے لیڈران کہتے ہیں کہ اگر دفعہ 370 ہٹے گا تو کشمیر بھارت سے الگ ہوجائے گا،یہ جماعت ایک نئی تاریخ بنا رہی ہے، اس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اور بھارت کے درمیان رشتہ دفعہ 370 کی بدولت ہے‘‘۔ ان کاکہناتھا ’’جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے دستاویز الحاق پر دستخط کیا تھا اسی دن جموں وکشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ بن گیا تھا، بعد میں شیخ عبداللہ اور جواہر لال نہرو کی دوستی سے دفعہ 370 پیدا ہوا‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا ’’دف

پارلیمانی انتخابات کے بعدہند پاک مذاکرات کیلئے پُر اُمید:پاک سفیر

 نئی دہلی//پاکستان پراُمید ہے کہ بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد پھر مذاکرات بحال ہوں گے اور دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے آپسی معاملات اور تصفیہ طلب مسائل کاحل ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہوں گے تاکہ خطے میں پائیدارامن اور سلامتی کی فضاقائم ہوسکے۔ ایک انٹرویو میں نئی دہلی میں پاکستان کے سبکدوش ہورہے ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا کہ دو ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا’’ ہمیں بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد مذاکرات کے پھر سے شروع  ہونے کی اُمیدہے۔سفارتکاری اور مذاکارت ناگزیر ہیں۔‘‘ محمود جنہیں پاکستان کا نیا خارجہ سیکریٹری مقررکیاگیا ہے،نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور سلامتی قائم کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے سواکوئی متبادل نہیں ہے تاکہ باہمی مسائل کوسمجھا جائے۔ انہو

۔2بجے کے بعد شاہراہ پر کوئی کانوائے نہیں گذری

 سرینگر // شاہراہ پر سیول ٹریفک کی پابندی نے وادی میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا کردی ہے۔بارہمولہ سے ادہمپور تک بندشوں سے  لوگوں کے عبور و مرور میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں انکے بارے میں سرکاری مشینری نے دیکھنا یا سننا بند کردیا ہے۔اس دوران پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو سی آر پی ایف کی 4کانوائیوں سمیت مجموعی طور پر 10 کانوائے میں شامل  364 گاڑیاں سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کیلئے روانہ ہوئیں لیکن دن کے ایک بجکر 15منٹ کے بعد کوئی کانوائے شاہراہ سے نہیں گذری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر سے جموں کیلئے اتوار کو پہلی کانوائے سی آر پی ایف کی 48گاڑیوں پر مشتمل تھی اور اس نے جواہر ٹنل صبح 10 بجکر 15منٹ پر کراس کی۔دوسری کانوائے بھی سی آر پی ایف کی تھی جو 43گاڑیوں پر مشتمل تھی اور اس نے  صبح 11بجے ٹنل پار کی اور جموں کے لئے روانہ ہوئی۔جموں سے سرینگر کی طرف سی آر پی ایف

فوج کا میجر پہاڑی سے گرا

 کپوارہ // کپوارہ میں فوج کا ایک میجر پہاڑی سے لڑھک کر ہلاک ہوگیا ہے۔کمکڑی ہایہامہ نزدیک مژھل سیکٹر لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کو دوران شب57آر آرسے وابستہ میجر وکاس سنگھ ڈیوٹی پر مامور تھاکہ اس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ لڑھک کرگہرے نالہ میں جاگرا۔ ڈیوٹی پر تعینات دیگر ساتھیو ں نے بچائو کارروائی کے دوران نالے سے باہر نکالا اور انہیں درگمولہ فوجی اسپتال میںداخل کیا تاہم بعد میں انہیں سرینگر با دامی باغ 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  

خانقاہ فیض پناہ ترال میں آتشزدگی کا پُر اسرارواقعہ

  ترال//خانقاہ فیض پناہ ترال میں پر اسرارآتشزدگی واردات کے بعد لوگوں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور تحصیلدار کو ایک ہفتے کے اندر اپنی رپوٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ادھر عبوری اوقاف کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ترال بالا میں قائم خانقاہ فیض پناہ ترال میںآتشزدگی کی پر اسرارواردات کے خلاف اتوار کو لوگوں نے زیارت شریف کے صحن میںجمع ہو کر زوردار احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے یہاں پہنچ کر احتجاج میں شامل لوگوں کو یقین دلایا کہ اس حوالے سے مجسٹریل انکوائری شروع کی گئی ہے جس کے لئے تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ کو انکوائری افسر تعینات کیا گیا ہے جو ایک ہفتے کے اندررپورٹ انتظامیہ کو پیش کریں

گروپ سینٹر فدائین حملہ کیسCRPF

 سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے لیتہ پورہ سی آر پی ایف گروپ سینٹر کے حملے میں مبینہ طور ملوث ترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔ اس دوران تاحال حملے میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔مذکورہ گرفتار نوجوان کوآج خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ایک بیان کے مطابق این آئی اے نے ایک اور نوجوان ارشاد احمد ریشی ساکن رتنی پورہ پلوامہ کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ اس سے قبل ایجنسی نے فیاض احمد ماگرے لتہ پورہ اونتی پورہ،منظور احمد بٹ پانپور،نثار احمد تانترے ڈار گنائی گنڈ ترال اور سید ہلال اندابی رتنی پورہ پلوامہ کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ایجنسی نے سی آر پی ایف گرپ سنٹرپر فدائین حملے کے سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس زیر نمبر10/2018درج کر کے حملے میں مبینہ طور ملوث نثار احمد تانترے ساکن ڈار گنائی گنڈ ترال&nbs

ایک سال کی وارداتوں میں 67کروڑ کا نقصان

 سرینگر // گذشتہ سال وادی میں آگ کی ہولناک وارداتوں کے دوران 67کروڑ کا نقصان ہوا ہے اس دوران 1800رہائشی ڈھانچے  آگ کی نذرہو گئے ہیںاُن ڈھانچوں میں 346دکانیں اور 216بجلی ٹرانسفامربھی شامل ہیں ۔ریاست جموں وکشمیر میں فائر اینڈ ایمرجنسی ہفتہ منایا جا رہا ہے جس دوران لوگوں کو آگ سے بچائو کے حوالے سے جانکاری فراہم کی جا رہی ہے ۔ محکمہ میں موجود ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی میں سال2018  میںمحکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو2740فون کالز موصول ہوئیں جبکہ وادی بھر میں 1800 رہائشی مکان و شیڈ، بجلی ٹرانسفارمر ، دکانیں اور دیگر املاک آگ کی نذر ہوگئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اُن میں 346 دکانیں  اور 216 بجلی ٹرانسفارمر بھی بھی شامل ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ نے اس سال محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کے اشتراک سے 34 مقامات پرجنگلات میںلگی آگ پر بھی قابو پایا ۔انہوں نے مزید بت

تازہ ترین