پلوامہ معرکہ آرائی میں 3 جنگجووں ، شہری ،فوجی اہلکار سمیت 5جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں 3 جنگجو، ایک شہری اور فوجی اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔  ذرائع نے ڈلی پورہ پلوامہ آپریشن میں 3 جنگجو ئوں،شہری اورایک فوجی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے جاں بحق شہری کی شناخت رئیس احمد ڈار کے  طور  کی  جو طرفین کے مابین گولی باری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رئیس کا بھائی ،یونس احمد بھی اس معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوگیا ہے۔     یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں آج صبح اُس وقت شروع ہوئی جب فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں۔ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی تھی۔ مقام

سمبل مبینہ عصمت ریزی معاملہ، عدالت عالیہ کا از خود نوٹس

 سرینگر//ریاستی ہائی کورٹ نے ملک پورہ سمبل میں 8 مئی کو پیش آئے مبینہ جنسی زیادتی معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے جمعہ کی صبح دس بجے سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس گیتا متل اور جسٹس تاشی رابستان پر ڈویژنل بینچ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی کو حکم دیا کہ وہ کیس کی ابتک کی پیش رفت اور تحقیقات کے ضمن میں رپورٹ پیش کریں۔عدالت عالیہ نے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بشیر احمد ڈار کے ذریعے ریاستی پولیس کو یہ ہدایات جاری کیں۔کورٹ نے بتایا کہ ایسے بھیانک واقعات کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہے اور بچوں کو ایسے وحشت ناک واقعات سے محفوظ رکھنا ہے۔سرکاری وکیل بشیر احمد ڈار نے کہا کہ وہ شام تک کیس سے متعلق تمام پیش رفتوںکا جائزہ لیکرکورٹ کو اس حوالے سے مطلع کریں گے۔  ادھرپولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے چیف جوڈیشل مجسٹری

جے کے بنک 2018-19 کے مالی نتائج کا اعلان، 465کروڑ کا خالص منافع درج کیا

 سرینگر//ریاست کے سب سے بڑے مالی ادارے اور ریاستی معیشت کی شہہ رگ کہلائے جانے والے جموں و کشمیر بینک نے آج گزشتہ مالی برس یعنی 2018-19  کے سالانہ مالی نتائج کا اعلان کیا ۔ ان مالی نتائج میں بینک نے اپنے خالص منافع میں پچھلے مالی برس کے مقابلے 129فی صد کا اضافہ درج کر کے اسے 465کروڑ روپے تک پہنچایا ہے ۔ ان سالانہ مالی نتائج کا جائزہ اور انکی منظوری آج بینک کے  بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کارپوریٹ آفس میں منعقد ایک خصوصی میٹنگ میں دی ۔ مالی برس 2018  کے مارچ کوارٹر میں بینک نے28.41کروڑ کا  خالص منافع درج کیا تھا جبکہ 2019کے مارچ کوارٹر میں یہ منافع 214.79کروڑ روپے درج کیا گیا۔ بینک نے پرچون کریڈٹ میں ایک اچھی خاصی بڑھت درج کی ہے ، پی این بی میٹ لائف میںملوث حصص کی فروختگی اور کچھ بڑے غیر منافع بخش اثاثوں کی کامیاب تصفیہ طلبی سے بینک کی مجموعی آمدن 8487کروڑ تک پہنچ

کشمیر بنگال سے زیادہ پر امن

 نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر مغربی بنگال سے زیادہ پر امن ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا’’ تشدد، دہشت گردی کی بات ہو تو کشمیر کا نام آتا ہے، لیکن اس کشمیر میں پنچایت کے انتخابات ہوئے 30 ہزار کے قریب لوگ میدان میں تھے‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کے مقابلہ میں جموں وکشمیر میں الیکشن زیادہ پر امن ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال تشدد کو لے کر کہا کہ ملک میں جو لوگ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور غیر جانبدارہیں، ان کا خاموش رہنا انتہائی تشویشناک ہے۔کیونکہ آپ دو چیزیں دیکھئے۔ تشدد، دہشت گردی ہو توکشمیر کا نام آتا ہے، لیکن اس کشمیر میں پنچایتوں کے انتخابات ہوئے، تقریبا 30 ہزار لوگ میدان میں تھے، کسی پولنگ بوتھ پر تشدد کا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا، اسی مدت میں بنگال میں پنچایت کے انتخابات ہوئے جس میں سینکڑوں لوگ ما

ہندوپاک کا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

سرینگر// حریت(گ)  چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت اور پاکستان کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آپسی خیر سگالی کے تحت اپنے اپنے ممالک کے قیدخانوں میں اسیران کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوش آئندہ قدم ہے۔ انہوں نے اِسی خیر سگالی کے جذبے کے تحت ریاست کے اندر اور ریاست سے باہر بھارت کے جیل خانوں میں پندرہ پندرہ، بیس بیس برسوں سے جرمِ بے گناہی میں سڑائے جارہے کشمیری اسیران زندان کو رہا کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ دونوں ممالک پر کشمیر مسئلے کے دو اہم فریق ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارت کے جیل خانوں کے اندر مقید اسیرانِ بے تقصیر کو رہا کرنے میں انسانی ہمدردی کو نظرانداز نہ کریں۔ حریت رہنما نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریاست جموں کشمیر کے اسیران زندان کے تئیں بھارت کے جیل خانوں کے اندر اقوامِ متحدہ کے تسلیم شدہ انسانی

امراض زنانہ و اطفال اسپتال بمنہ 2012سے زیر تعمیر

سرینگر //بمنہ بائی پاس سرینگر میں تعمیر ہو رہے 500بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ ٹھپ پڑا ہے۔ ہسپتال کو مکمل کرنے کی کئی ڈیڈ لائنیں بھی ختم ہو چکی ہیں ۔ سابق  ریاستی سرکار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہسپتال کا کام سال2018کے آخر پر مکمل کیا جائے گا ،تاہم ہسپتال کی حالت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ دلی ابھی بہت دور ہے کیونکہ ہسپتال پر کام کچھوے کی چال کی مانند جاری ہے ۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جس طرح سے کام چل رہا ہے اُس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ منصوبہ 2020میں بھی مکمل نہیں ہو گا ۔معلوم رہے کہ کئی سال قبل اس ہسپتال کی تعمیر کا کام محکمہ آر اینڈ بی نے ہاتھ میں لیا تھا تاکہ لل دید ہسپتال پر بوجھ کو کم کیا جائے لیکن تین وزرائے اعلیٰ اور ایک گورنر بدل گئے اور ایک گورنر کو بھی آئے8 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گذر گیا ہے لیکن اسپتال کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہے اور اس طرح

پاکستان کے خلاف بھارت کا رویہ سخت

جموں //حکومت ہند نے پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپنانے کافیصلہ لیتے ہوئے جموں وکشمیر ، پنجاب ، گجرات اور راجھستان میں بین الاقوامی سرحد پر مضبوط فوجی تنصیبات تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کیاہے جبکہ فضائی دفاعی نظام کو بھی پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد کے قریب منتقل کیاجارہاہے ۔ریاست میں کٹھوعہ سے اودھمپور تک 198کلو میٹر طویل سرحد پاکستان کے ساتھ لگتی ہے جسے دراندازی سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اگرچہ اگلے مورچوں پر بی ایس ایف تعینات ہے لیکن دوسری دفاعی لائن پر سرحد کے قریب ملٹری تنصیبات کی تعمیر کاکام دیکھاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بھارتیہ فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں جنگجو تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر ایئر سٹرائیک کے بعد اندرونی سلامتی کی خاطر تعمیرات کا فیصلہ لیاگیاہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ بالاکوٹ حملے کے بعد سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر ملٹری تنصیبات کی تعمیر ہورہی ہے جبکہ فو

تازہ ترین