تازہ ترین

کشمیرہندوستان اور پاکستانمیں تنازعہ، داخلی مسئلہ نہیں

سرینگر //نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اس کو اس طرح حل کیا جانا چاہئے تاکہ ہر کوئی فریق راضی ہو۔انہوں نے کہا کہ فوج اور این آئی اے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ اپنی والدہ بیگم اکبر جہاں کی19ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیوں پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق نے کہا''ہر سیاسی مسئلے کا ایک سیاسی حل چاہئے، کشمیر بھی ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا حل ناگزیر ہے''۔انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کا ایک ایسا حل ضروری ہے جس سے اس کا ہر فریق بشمول بھارت اور پاکستان راضی ہوں۔فاروق نے مزید کہا''اْس سیاسی حل کو ریاست کے تینوں خطوں یعنی جموں، لداخ اور کشمیر کی حمایت حاصل ہونی چاہئے''۔انہوں نے کہا ’’ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے،کشمیر دو ممالک کے درمیان ایک تنازعہ ہے ،آج بھی اقوام متحد ہ کے مشیر کشمیر کے دونوں خطوں میں ہیں،اس

کامیاب یاترا کیلئے فورسز نہیں کشمیری اصل محرک

اننت ناگ //گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ امر ناتھ یاترا کامیاب بنانے کا سہرا بالخصوص کشمیری عوام کو جاتا ہے جو سالہاسال سے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے مہمانوں کا دل کھول کراستقبال کرتے ہیں۔ پہلگام میںنون ون بیس کیمپ کا دورہ کرنے کے موقعہ پر گورنر نے کہا کہ سالانہ یاترا کا انعقاد سیکورٹی فورسز نہیں بلکہ کشمیری عوام ممکن بناتے ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیکورٹی فورسز  امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد کیلئے دن رات کام کررہے ہیں تاہم یہ بات بھی ناقابل تردید ہے کہ کشمیری عوام سالانہ امرناتھ یاترا کو منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یاترا میں کشمیریوں کی اہمیت و افادیت پر گورنر کا کہنا تھا کہ مقامی کشمیری ہی اصل میں یاترا کامیاب بنانے کے محرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے یاتریوں کی سہولیات کیلئے بیشتر مقامات پر خصوصی کیمپس کو قائم کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ج

القاعدہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے: وزارت خارجہ

نئی دہلی // مرکزی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ القاعدہ سربراہ کے کشمیر سے متعلق دی گئی دھمکی کو سنجیدہ نہ لیا جائے کیونکہ بھارت اتنی طاقت رکھتاہے کہ وہ اپنی سر زمین کا دفاع کر سکے۔وزارت خارجہ ترجمان رویش کمار نے کہا’’ بھارت کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ اپنی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرسکے، لہٰذا القاعدہ چیف ایمن الزاوہری کی طرف سے کشمیر پر دی گئی دھمکی کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ ایک سوال کے جواب میں رویش کمار نے کہا’’ ہم ایسی دھمکیاں سنتے رہتے ہیں، ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہمیں ایسی دھمکیاں سننے کی ملی ہیں، مجھے نہیں لگتا انہیں زیادہ سنجیدہ لیا جائے‘‘۔انکا کہنا تھا کہ القاعدہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ہے، اور اسکا لیڈر عالمی دہشت گرد قرار گیا ہے،ہمارے سیکورٹی فورسز میں اس قدر قوت اور طاقت ہے کہ وہ اپنی سر

کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی انسانی مسئلہ

سرینگر //حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے پنڈتوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے آنے والے دنوں میں علماء، تاجر، سیول سوسائٹی اور پنڈتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے ہجرت کرچکے پنڈتوں کو وادی واپس لانے کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ میرواعظ نے بتایا کہ حال ہی میں منعقدہ میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر پنڈت برادری سے وابستہ لوگوں نے انکے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اپنی وطن واپسی کیلئے بحثیت میرواعظ اپنی ذمہ داری ادا کرنے پر زور دیا۔میرواعظ نے بتایا کہ پنڈتوں کی واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کو کشمیر مسئلے کے زاویئے سے نہ دیکھا جائے بلکہ یہ سراسر ایک انسانی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران کشمیری پنڈتوں نے واضح کردیا کہ وہ علیحدہ کالونیو

نان گزیجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ سے متعلق ایکشن پلان

 سر ینگر//محکمہ سکولی تعلیم نے سماگرہ شکھشا ابھیان کے تحت نان گریجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل نے محکمہ سکولی تعلیم کے اس ایکشن پلان کو منظور ی دی جس کی سفارشات نامزد کمیٹی نے پیش کی ہیں۔ یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ریاستی انتظامی کونسل نے 7؍دسمبر 2018ء کو ایک فیصلے میں محکمہ سکولی تعلیم میں رہبر تعلیم اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق سکیم بند کرنے کو منظوری دی تھی اور مختلف زمروں کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات پر ایک ہی ریگولر ٹیچنگ کیڈر کے قیام کو بھی منظوری دی تھی۔محکمہ سکولی تعلیم کو ان رہبر تعلیم اساتذہ جو گریجویٹ نہیں ہیں ، کو مقررہ وقت کے اندر گریجویشن حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاکہ انہیں ٹیچر گریڈ ۔ II کے طور ترقی دی جاسکے ۔اس کے علاوہ کونسل نے مذکورہ کمیٹی کو اُن انڈر گریجویٹ اس

اینٹی کرپشن بیورو میں 4اہم تقرریاں

 سرینگر // ریاستی حکومت نے انسداد رشوت ستانی بیورو کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تین اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات حاحل کر کے انکی تقرریاں عمل میں لائی ہیں اسکے علاوہ بیورو میں ڈائریکٹر پراسکیوشن کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔اس دوران ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں4افسران کے تبادلے عمل میں لائے اور تمام گزیٹیڈ افسران کی جائیدادوں سے متعلق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی سفارشات کو منظوری دی ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر پراسکیوشن سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرس بشیر احمد وانی کو تبدیل کر کے انہیں فوری طور پر ڈائریکٹر پراسکیوشن اینٹی کرپشن بیورو کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔اسکے ساتھ ہی ایک اور حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل ایس پی اننت ناگ سندیپ گپتا،جموں و کشمیر پولیس اے آئی جی (سی آئی وی) پولیس ہیڈکوارٹرس دلیپ کمار اور ایڈیشنل ایس پی کرائم جموں مشتاق احمد چودھری کو اینٹی کرپشن بیورو

سکولوں میں15سے24جولائی تک تعطیلات کا اعلان

سرینگر //وادی کشمیر اور جموں میں محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہائر سکنڈری سکول سطح تک کے تعلیمی اداروں میں15سے24 جولائی تک تعطیلات کے ضمن میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری و غیر سرکاری ہائر سکنڈری سکولوںمیں15سے24جولائی تک گرمائی تعطیلات ہونگی۔