تازہ ترین

یوم افضل اور یوم مقبول کے سلسلے میں سنیچر اور سوموار کو ہڑتال: مشترکہ مزاحمتی قیادت

سرینگر/سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جمعرات کو محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے سلسلے میں 9فروری بروز سنیچراور11 فروری بروز سوموار مکمل ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 11فروری کو لالچوک میں دونوں مرحومین کے باقیات کی واپسی کے حق میں احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گورو ساکنہ دو آبگاہ سوپورکو9فروری 2013اور بٹ، ساکنہ ترہگام کپوارہ، کو11فروری1984کو تہار جیل دلی میں تختہ دار پر لٹکاکر جیل احاطے میں ہی سپرد لحد کیا گیا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ  9   اور11   فروری کو مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ10فروری کو مرکزی مساجد میں شہداء کیلئے دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا جائے گا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 11 فروری کومرحومین کی اجساد خاکی اور باقیات کی واپسی کے ح

گاندر بل ضلع میں22گھرانے محفوظ مقامات پرمنتقل

سرینگر/ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جمعرات کو ایسے 22 گھرانوں کو بچاکر محفوط مقامات پر پہنچایاگیا جنہیں پسیاں گر آنے کی وجہ سے خطرہ لاحق تھا ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ 22 گھرانوں کے124ارکان ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کوگاندربل کے گنڈ علاقے میں واقع خان محلہ راموارسے منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس بچائو کارروائی میں پولیس نے سی آر پی ایف کی118ویں بٹالین سے بھی مدد حاصل کی اور مذکورہ گھرانوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرکے بچالیا گیا۔ اس سے قبل آج ہی پولیس نے بڈگام ضلع میں بھی ایسی ہی ایک کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 22گھرانوں کو کھاگ پولیس سٹیشن منتقل کیا۔  

پی ڈی پی کا بارہمولہ ضلع صدر پارٹی سے مستعفی

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ضلع صدر برائے بارہمولہ، ارشاد رسول کار جمعرات کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ کار ،شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے صدر اور بانڈی پورہ کے انچارج صدر بھی تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے پی ڈی پی سے مستعفی ہونے کے بارے میں کہا'' میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوا ہوں اور اس ضمن میں پارٹی صدر (محبوبہ مفتی) کو ایک خط روانہ کیا ہے''۔ کار، معروف کانگریس لیڈر مرحوم غلام رسول کار کے فرزند ہیں۔  

اُمید ہے بھارت افغانستان سے سیکھ لیکر کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع کشمیر حل کرے گا: میرواعظ

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعرات کو نئی دلی پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے سیکھ لیکر کشمیری قیادت اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے تاکہ دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کیا جاسکے۔ میرواعظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ دہائیوں کے خون خرابے کے بعد خطے کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ افغانستان مسئلے کو حل کرنے کیلئے طالبان سمیت سبھی فریق مذاکرات میں شامل ہیں۔ میرواعظ نے اُمید ظاہر کی کہ بھارت بھی کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کی راہ اختیار کرکے کشمیر تنازع کو حل کرے گا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا''ایسا لگتا ہے کہ دہائیوں کے خون خرابے کے بعد خطے کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ افغانستان مسئلے کے جملہ فریق مذاکرات کے ذریعے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے تاکہ امن کو ایک موقع مل سکے۔اُمید ہے بھارت اس کی طرف دھیان دیکر کشمیریوں اور پاکستان کے سا

کھاگ بڈگام میں سات گھرانوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا: پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اُنہوں نے وسطی کشمیر کے کھاگ بڈگام علاقے میں سات گھرانوں کو بچاکر محفوط مقام پر پہنچایا۔ اُن کے مکان پسیاں گر آنے والے علاقے میں آتے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ سات گھرانوں کے28ارکان ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو کھاگ پولیس سٹیشن میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان سبھی افراد کو ضلع کے ککرباغ علاقے سے بچاکر یہاں پہنچایا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ افراد کو پولیس کی جانب سے ہی ہر سہولیت فراہم کی جارہی ہے۔ دریں اثناء جنوبی کشمیر کے سنگرونی علاقے کے ایک گھرانے نے اپیل کی ہے کہ اُن کے گائوں تک پہنچنے والی سڑک سے برف ہٹائی جائے تاکہ وہ اپنی ایک خاتون، جو پلوامہ اسپتال میں جاں بحق ہوگئی، کو گھر پہنچاکر اس کی آخری رسومات انجام دے سکیں۔  عالم بی بی نامی یہ حاملہ خاتون پلوامہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھی جب سے اُس کے گھروالے اُس کی میت کو لیکر ابہا

شدید برفباری کے بیچ پلوامہ میں جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات میں ہزاروں شامل

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعرات کو ہزاروں لوگ جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات میں شامل ہوگئے۔ لشکر طیبہ کمانڈر عرفان احمد شیخ ساکنہ چکورہ پلوامہ گذشتہ روز اپنے ہی گائوں میں  فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں جاں بحق ہو اتھا۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سے ہی علاقے میں بھاری برفباری ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود آس پاس علاقوں کے ہزاروں لوگوں نے چکورہ پہنچ کر عرفان کی آخری رسومات میں حصہ لیا۔ لوگوں کی بھاری تعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے عرفان احمد کی پانچ بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔  

وادی کشمیر میں بھاری برفباری ، راستے مسدود، پروازیں منسوخ

سرینگر/وادی کشمیر میں جمعرات کو بھاری برفباری  کے نتیجے میں کم و بیش سبھی راستے مسدود ہوکر رہ گئے ہیں۔اس دوران سرینگر بین الاقوامی ہوئی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی صوبہ جموں اور وادی کشمیر میں بارش یا برفباری کی پیشگوئی تھی۔ وادی کشمیر کے سبھی علاقوں ، بشمول پیر پنچال رینج سے بھاری برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جس کے دوران برفباری شروع ہوگئی اور ابھی تک کم و بیش تین انچ برف جمع ہوگئی ہے۔ شہر کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہے جس سے عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ وادی کے اکثر علاقوں سے بجلی کے کھمبے اکھڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے برقی رو کی سپلائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ وادی بھر میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں اور

بانڈی پورہ میں زیر تعمیر ٹرانسمشن ٹائور بھاری برفباری سے گر پڑا

سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جمعرات کو بھاری برفباری کے نتیجے میں ایک زیر تعمیر ٹرانسمشن ٹائور گر پڑا۔ یہ واقعہ اجس علاقے میں آج صبح پیش آیا۔  یہ ٹائور بانڈی پورہ گرڈ سٹیشن کو بادامپورہ گاندربل سے ملاتا ہے۔ ٹائور کے گر جانے کی وجہ سے کام کے معیار پر کئی سوال کھڑے ہوئے ہیں اور مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے اس ضمن میں تحقیقات عمل میں  لائی جائے۔  

بتہ مالو فائرنگ کیس میں 10ملزمان کیخلاف پولیس چارج شیٹ

سرینگر/پولیس نے گذشتہ برس ماہ اگست میں بتہ مالو سرینگر میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں دس ملزمان کیخلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کے سلسلے میں بتہ مالو پولیس تھانے میں زیر نمبر173ایف آئی آر درج تھا۔ واضح رہے کہ 12اگست2018کو دیارونی بتہ مالو میں عسکریت پسندفورسز کے ساتھ مختصر فائرنگ تبادلے کے بعد فرار ہوئے تھے۔ اس فائرنگ میں پرویز احمد نامی ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔  پولیس نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سرینگر کی عدالت میں مختلف قانونی دفعات کے تحت چارج شیٹ پیش کیا گیا ہے۔ یہ چارج شیٹ جن دس ملزمان کیخلاف پیش کیا گیا ہے اُن میں دیارونی بتہ مالو کے محمد شفیق،دیارونی بتہ مالو کے ہی وسیم خان،کنڈ قاضی گنڈ کے بلال احمد بٹ،اننت نگ کی شازیہ یعقوب اور فردوس آباد بتہ مالو کے آصف سلطان وغیرہ شامل ہیں۔  

بھاری برفباری کے پیش نظر سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

سرینگر/سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کی صبح سبھی پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی ہوائی اڈے پر کم روشنی اور برفباری کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔ سرینگر ایئر پورٹ حکام کے مطابق برفباری اور کم روشنی کے باعث آج صبح کی اکثر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ وادی بھر میں آج صبح سے شدید برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔  

سرینگر۔جموں شاہراہ گاڑیوں کی نقل حمل کیلئے مسلسل بند

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ جمعرات کو تازہ برفباری کے بعد دوسرے روز بھی گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے بند ہے۔ مذکورہ شاہراہ کو تین روز قبل یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھولا گیا تھا تاہم شاہراہ پر تازہ برفباری کے بعد اس کو پھر بند کیا گیا۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر جگہ جگہ پسیاں گر آئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پوری وادی میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ شاہراہ پرگذشتہ دو ہفتوں سے ٹریفک کی آوا جاہی میں  رکاوٹیں درپیش ہیں جس کی وجہ سے وادی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوا ہے۔