تازہ ترین

اوڑی میں فوج کا پورٹر برفانی تودے کی زد میں آکر لقمہ اجل

 بارہمولہ//شمالی قصبہ اوڑی میں جمعہ کولائن آف کنڑول کے نزدیک ایک فوجی پورٹر برفانی تودے کی زد میں آکر ازجان ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شکیل احمد ولد فیروز الدین ساکنہ ناوا، اوڑی لائن آف کنڑول کے نزدیک پنکڈی چوک میں ایک برفانی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔  زخمی شکیل کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان ناوا اوڑی میں فوج کے چار مدارس ریجمنٹ میں بحیثیت پورٹر کام کرتا تھا ۔  

جنوبی کشمیر میں کمسن طالب علم کو جسمانی سزا دینے کی پاداش میں اُستاد گرفتار

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو پولیس نے ایک استاد کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اُس نے ایک کمسن بچے کو جسمانی سزا سے دوچار کیا۔ یہ واقعہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ اُنہوں نے مذکورہ استاد کی گرفتاری اُس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عمل میں لائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور جس میں ملزم کو ایک بچے کی مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ سکولی بچوں اور بچیوں کو جسمانی سزا دینے کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسمانی سزا دینا سکولی طالب علموں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور یہ عالمی سطح پر مسلمہ ہے۔  

نئی دلی ہمیں ڈرا نہیں سکتی ہے: میرواعظ

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ وہ کشمیر تنازع کے پُر امن حل کیلئے جد وجہد کرتے رہیں گے اور نئی دلی اُنہیں ڈرا نہیں سکتی ہے۔ میرواعظ نے آج نماز جمعہ سے قبل سرینگر کی جامع مسجد میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا''کیا کشمیر تنازع کے پُر امن حال کا مطالبہ کرنا دہشت گردی ہے؟'' انہوں نے کہا ''1947سے لگاتار یہاں کے لوگوں، قیادت اور جامع مسجد کے منبر کے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں۔لیکن نئی دلی کے ہر حربے کے باوجود کشمیر کی جد و جہد جاری رہی''۔  قومی تحقیقاتی کمیشن( این آئی اے) ، جس نے میرواعظ کو پوچھ تاچھ کیلئے دلی طلب کیا ہے، کا نام لئے بغیر میرواعظ نے کہا''ہم طاقت کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں اور دلی ہمیں خوف کا شکار نہیں کرسکتی ہے''۔ واضح رہے کہ میرواعظ کے نام این آئی

جموں کشمیر سرکار کے نام پریس کونسل آف انڈیا کی نوٹس ؛کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کاخیر مقدم

سرینگر/کشمیر ایڈیٹرس گلڈ (کے ای جی) نے جمعہ کو پریس کونسل آف انڈیا کی طرف سے ریاست جموں کشمیرکی سرکار کے نام اُس نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے جو انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر پر سرکاری اشہارات کی پابندی کولیکر تشویش کا اظہار کرنے کیلئے جاری کی گئی ہے۔ کے ای جی نے ایک بیان میں پی سی آئی کی نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدام سے ذرائع ابلاغ کے اداروں کو مصائب میں مبتلاء کیا گیا ہے۔ پی سی آئی نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی شکایت اور کشمیر کے بڑے اخبارات کے احتجاج کے بعد گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر کوکوئی وجہ بتائے بغیر سرکاری اشتہارات پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے سرکار کے نام نوٹس جاری کی ہے۔   پی سی آئی نے جموں کشمیر سرکار کے ساتھ ساتھ ریاستی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام بھی نوٹس جاری کردی ہے۔ پی سی آئی نے پہلے ہی کہا ہے کہ ایسے واقعات پریس کی آزادی محدود ک

نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر49

سرینگر/نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ، جاسنڈا آرڈرن نے  جمعہ  کو کہا  کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں اور ان حملوں میں 49 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں پیش آگئے۔ ملک کی وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اخبار نیوزی لینڈ ہیرلڈ کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔ ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا

ٹنگمرگ کا سرکردہ تاجر پی ڈی پی میں شامل

سرینگر/شمالی کشمیرکے ٹنگمرگ کا ایک سرکردہ تاجر شبیر احمد میر جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی (پی ڈی پی) میں شامل ہوگیا۔ شبیر اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھا جہاں سے اُس نے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دیدیا۔ اُنہوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں آج پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ ریاست جموں کشمیر میں اس وقت صدر راج نافذ ہے۔  

نیو زی لینڈ میں مساجد پر حملوں میں40افراد جاں بحق

سرینگر/نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ،جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں اور ان حملوں میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں پیش آئے۔ ملک کی وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اخبار نیوزی لینڈ ہیرلڈ کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔ ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا رہے ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ می

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

سرینگر/نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسجد پر جمعہ کی نماز کے اجتماع پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کوحراست میں لیا جا چکا ہے۔ وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے اسے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔ پولیس کمیشنر مائیک بش کے مطابق ڈین ایوینیو اور لِن ووڈ ایوینیو کی مساجد سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جائے وقوع کے قریبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ اردگرد کے تمام سکول اور ہسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے جمعہ کے نماز کے دوران کیا گیا اور وہ حملہ آوروں سے اپنی جان بچا کر بھاگے۔ ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

راجوری میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ ، فوجی پورٹر زخمی

سرینگر/ضلع راجوری میں فوج کا ایک پورٹر جمعہ کو اُس وقت زخمی ہوگیا جب بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا۔ زخمی پورٹر کی شناخت سرجیت کمار ولد اشوک کمار ساکنہ کلال ،ڈینگ کے طور ہوئی ہے۔ سرجیت کنٹرول لائن پر فوجی پورٹر کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ حکام نے کہا کہ زخمی سرجیت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔  

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بندوق برداروں کے ہاتھوں شہری کا قتل

سرینگر/بندوق برداروں نے گذشتہ شب جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک40سالہ شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے جمعہ کو کہا یہ واقعہ پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آیا۔   پولیس نے کہا کہ منظور احمد لون ساکنہ ڈوگری پورہ، اونتی پورہ کو بندوق برداروں نے زبردستی گھر سے اپنے ساتھ لے لیا اور بعد میں اُسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے کہا کہ قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس نے کہا کہ مقامی پولیس حکام جائے واردات پر موجود ہیں اور معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ کل ہی ضلع اننت ناگ کے بجبہارہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کے ایک مقامی عہدیدار کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔