شوپیان معرکہ آرائی میں جنگجو ہلاکتوں کی تعداد3، فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہنڈیو نامی گائوں میں تین جاں بحق جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔ یہ آج دن کے دوران تیسری ایسی معرکہ آرائی ہے۔  اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو،ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی ایک معرکہ آرائی جاری ہے۔  

شوپیان معرکہ آرائی میں جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ہنڈیو نامی گائوں میں فورسز کے ہاتھوں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔ یہ آج دن کے دوران تیسری ایسی معرکہ آرائی ہے۔  اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو،ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی ایک معرکہ آرائی جاری ہے۔  

پلوامہ اور کپوارہ کے بعد شوپیان میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دن میں تیسری ایسی معرکہ آرائی ہے۔ اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو،ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی ایک معرکہ آرائی جاری ہے۔ شوپیان ضلع کے ہنڈیو نامی گائوں میں بعد دوپہر فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔  

کشمیر یونیورسٹی میں کل منعقد ہونے والا پی جی اینٹرنس ٹیسٹ ملتوی

سرینگر/کشمیر یونیورسٹی نے کل منعقد ہونے والا پی جی اینٹرنس ٹیسٹ ملتوی کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوئی جس کے مطابق کل یعنی 17مئی کو منعقد ہونے والا ٹیسٹ اب23مئی کو منعقد ہوگا. نوٹیفیکیشن کے مطابق مقام اور وقت میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔  

بھدرواہ میں مبینہ طور گائو رکھشکوں کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ

سرینگر/بھدرواہ میں جمعرات کو مبینہ طور گائو رکھشکوں کے ہاتھوں ایک درمیانہ درجے کے شہری کی ہلاکت کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق تین افراد بھدرواہ کے محلہ قلعہ علاقے میں اپنے مویشیوں کو لیکر جارہے تھے جب اُن پر دوران شب مبینہ طور گائو رکھشکوں نے گولی چلائی۔یہ واقعہ نالتھی گائوں کے نزدیک پیش آیا۔ اس حملے میں نعیم احمد شاہ جس کی عمر50سال بتائی جاتی ہے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی بحفاظت فرار ہونے میں کامیابی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد بھدرواہ میں تنائو کی کیفیت پیدا ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے قصبہ میں کرفیو نافذ کردیا۔ مقامی لوگ مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پولیس نے اس دوران دعویٰ کیا کہ انہوں نے سات مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے تاہم مرکزی مشتبہ شخص ابھی

مسلسل ہلاکتوں کیخلاف جمعہ کوعلیحدگی پسندوں کی ہڑتال اپیل

سرینگر/علیحدگی پسندوں نے جمعرات کو وادی میں مسلسل ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کیلئے جمعہ کو کشمیر بندھ کی اپیل کی۔ ایک بیان میں علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا''ماہ رمضان کے دوران بھی ہلاکتوں اور خون خرابے کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں  اورعسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے''۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نہیں تودوسرے طریقے سے کشمیری عوام تنازع کشمیر کی قیمت چکارہے ہیں اور یہاں کے عوام کیخلاف طاقت کا استعمال کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں رئیس احمد ڈار، پٹن کے ارشد احمد ڈار اور بھدرواہ میں وی ڈی سی اہلکاروں کے ہاتھوں نعیم شاہ کی ہلاکتیں طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نتیجہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے جمعہ17مئی کو پر امن ہڑتال کی جانی چاہئے ۔اس دن ائم

پلوامہ معرکہ آرائی: پولیس نے 3جاں بحق جنگجو ئوں کی شناخت کرلی

سرینگر/پولیس نے اُن تین جنگجوئوں کی شناخت کرلی جو جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوگئے ۔ اس معرکہ آرائی میں ایک شہری اورایک فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق جنگجوئوں کا تعلق جیش محمد سے تھا اور ان میں نصیر پنڈت ساکنہ کریم آباد پلوامہ،عمر میر ساکنہ شوپیان اورایک پاکستانی شہری، خالد شامل ہیں۔ پولیس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب فورسز معرکہ آرائی کے ابتدائی مرحلے میں شہریوں کو جنگجوئوں کے چھپنے کی جگہ سے نکالنے میں مصروف تھے تو جنگجوئوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر فوج کا ایک سپاہی سندیپ اور ایک عام شہری رئیس ڈار جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ معرکہ آرائی ڈلی پورہ پلوامہ میں آج صبح ہوئی۔  اس سے قبل ڈلی پورہ علاقے میں فوج اور ایس او جی اہلکارو

پلوامہ معرکہ آرائی میں 3 جنگجووں ، شہری ،فوجی اہلکار سمیت 5جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں 3 جنگجو، ایک شہری اور فوجی اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔  ذرائع نے ڈلی پورہ پلوامہ آپریشن میں 3 جنگجو ئوں،شہری اورایک فوجی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے جاں بحق شہری کی شناخت رئیس احمد ڈار کے  طور  کی  جو طرفین کے مابین گولی باری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رئیس کا بھائی ،یونس احمد بھی اس معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوگیا ہے۔     یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں آج صبح اُس وقت شروع ہوئی جب فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں۔ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی تھی۔ مقام

پلوامہ معرکہ آرائی میں دو جنگجو ،فوجی اہلکار جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی ذرائع نے ڈلی پورہ پلوامہ آپریشن میں دو جنگجو ئوں  اور فوجی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔    یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں  آج صبح شروع ہوئی جب فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں۔ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی تھی۔  

سرینگر کے کالجوں و ہائیر سیکنڈری سکولوں میں آج کیلئے تدریسی کام معطل

سرینگر/حکام نے جمعرات کو سرینگر میں قائم سبھی کالجوں اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تدریسی کام دن بھر کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں حکام نے آج علی الصبح احکامات صادر کئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ''احتیاطی تدبیر'' کے طور لیا گیا ہے۔  

پٹن میں فورسز کارروائی کے دوران زخمی نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا

سرینگر/شمالی کشمیر کے چھنبل پٹن میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جو نوجوان زخمی ہوا تھا وہ گذشتہ رات دیر گئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ،سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اسپتالی ذرائع کے مطابق ارشد احمد ڈار ساکنہ چھنبل، پٹن گذشتہ سوموار سے سکمز میں زیر علاج تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد کے سر پر کافی گہرا زخم تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ارشد اُن درجن بھر زخمیوں میں شامل تھا جو سمبل سانحہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا۔    

شوپیان میں مبینہ جنگجو حملے میں زخمی پی ڈی پی کارکن صورہ میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا جو کارکن 8مئی کو شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں مبینہ طور جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا، جمعرات کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ، سکمز میں دم توڑ بیٹھا۔ سکمز ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق عرفان احمد ولد عبد الحمید شیخ ساکنہ زینہ پورہ آج علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ عرفان اور دوسرے شخص ، مظفر احمد بٹ کو مبینہ طور جنگجوئوں نے گولیاں مارکر زخمی کیا تھا۔  

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں جاری ہے جہاں فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائی تھیں۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی سخت کردی ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔  

تازہ ترین