تازہ ترین

کل میرواعظ جامع مسجد سے عید گاہ تک جلوس کی قیادت کریں گے:عوامی ایکشن کمیٹی، ہڑتال کا اعلان

سرینگر/عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس سوموار کو میرواعظ منزل راجوری کدل میں منعقد ہوا جس میں کل یعنی منگل کو مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے سلسلے میں عید گاہ جلسے کو حتمی شکل دی گئی۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس کی سربراہی میرواعظ عمر فاروق نے انجام دی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ کل جامع مسجد سے عید تک میرواعظ کی قیادت میں ایک پر امن جلوس نکالا جائے گا ۔ بیان کے مطابق یہ جلوس نماز ظہر کے بعد نکالا جائے اور اس میں سماج کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگ شامل ہونگے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ کل یعنی منگل کو مرحوم میرواعظ کی برسی کے سلسلے میں کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی ۔  

پیلٹ متاثرین کا سرینگر میں احتجاج، استعمال پر پابندی کا مطالبہ

سرینگر/پیلٹ ویکٹمز ویلفیئر ٹرسٹ سے وابستہ پیلٹ متاثرین نے سوموار کو پریس کالونی، سرینگر میں آکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے  پولیس و فورسز کے ذریعے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی کے مطالبے کو لیکر کہا کہ اس سے سینکڑوں افراد کی بینائی بلا لحاظ عمر متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے پیلٹ متاثرین کی امداد کی بھی اپیل کی جو انتہائی کٹھن حالات کا شکار ہیں۔ مظاہرین میں پیلٹ سے متاثرہ کمسن بچی ،ہبا نثار بھی شامل تھی جسے اپنی ماں نے گود میں اٹھا رکھا تھا۔ ہبا، جب نومبر2018میں18ماہ کی تھی تب اُس کی آنکھوں پر پیلٹ لگے تھے۔ یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کاپرن نامی گائوں میں پیش آیا تھا ۔ بعد میں سرکار نے ہبا کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے اُس کے اکائونٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کئے تھے۔    

کشمیریوں کا بندوق کی راہ اپنانا باعث تشویش: لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ

سرینگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے سوموار کو کہا کہ کشمیریوں کا عسکریت میں شامل ہونا باعث تشویش ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اُدھمپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا '' مقامی لوگوں کا عسکریت میں شامل ہونا ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے۔گذشتہ برس کشمیر میں217مقامی افراد نے بندوق کی راہ اختیار کی تھی، تاہم اس کے مقابلے میں اس سال ابھی تک صرف 40نوجوانوں نے ہی ہتھیار اُٹھائے ہیں''۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے بندوق کی راہ اپنانے کی وجوہات کے بارے میں بتایا کہ ایسا'' سخت گیری'' اور پاکستانی ایجنسیز کے ذریعے سوشل میڈیا کے استحصال کی وجہ سے ہورہا ہے۔ فوجی آفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت کا دراندازی مخالف گرڈ اثر دار ہے۔  

زکورہ میں سی آر پی ایف کو لینڈ ٹرانسفر فیصلہ کیخلاف ضرورت پڑنے پر کورٹ بھی جائیں گے:کے سی سی آئی

سرینگر /کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے گورنر انتظامیہ کے اس فیصلہ پر سوموار کو تشویش کا اظہار کیا ،جس میں زکورہ میں سی آر پی ایف کو60کنال انڈسٹریل اراضی منتقل کی گئی ہے۔ کے سی سی آئی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریاست کی تاجر برادری پہلے ہی زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میںکہا''کے سی سی آئی نے گورنر سے پہلے ہی کہا ہے کہ گورنمنٹ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ یونٹوں کے زیر قبضہ زمین کو تجارتی مقاصد کیلئے میسر کیا جائے''۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ انتہائی حیران کن تھا جب حکومت نے حال ہی میں اس کے برعکس فیصلہ لیا حالانکہ کافی زمین پہلے ہی فورسز کے قبضے میں پڑی ہے۔ بیان کے مطابق زینہ کوٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کی کم و بیش300کنال اراضی پہلے ہی فورسز کو منتقل کی گئی ہے۔ یہ زمین سابق ہندوستان مشین ٹولز (ایچ ایم ٹی) سے 201

بھدرواہ میں کرفیو میں نرمی،انٹرنیٹ سروس کی معطلی جاری

سرینگر/ضلع انتظامیہ نے بھدرواہ میں سوموار کو جاری کرفیو کے اندر چار گھنٹوں کی نرمی کا اعلان کردیا۔علاقے میں تاہم انٹرنیٹ سروس کی معطلی جاری ہے۔ یہ کرفیو بھدرواہ اور ملحقہ علاقوں میں گذشتہ جمعہ کو مبینہ طور گائو رکھشکوں کے ہاتھوں ایک شہری کی گولی مار کر ہلاکت کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ کرفیو میں پہلے ساڑھے دس سے بارہ بجے تک نرمی کی گئی جس کے بعد اس کو اڑھائی بجے تک بڑھادیا گیا اور اس دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔ نعیم شاہ نامی مویشیوں کے تاجرکا قتل محلہ قلعہ میں ہوا تھا اور اس کیخلاف علاقے میں شدید احتجاج ہوا تھا جس کے بعد حکام نے یہاںکرفیو نافذ کردیا۔ بھدرواہ کے تحصیلدار ذیشان طاہر نے کہا کہ علاقے میں دفعہ144کے تحت پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بقول اُنکے امن و قانون کی صورتحال کو بنایا رکھا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو پور

گولی لگنے سے زخمی پی ڈی پی کارکن سکمز میں چل بسا

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا جو کارکن گذشہ شام نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں جنوبی کشمیر میں زخمی ہوا تھا، وہ سوموار کو میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ (سکمز)میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ محمد جمال(65) کو گذشتہ شام ضلع کولگام کے زنگلپورہ نامی گائوں میں نقاب پوش افراد نے اپنے ہی گھر میں گولی مار کر زخمی کیا تھا جس کے فوراً بعد اُسے سکمز لایا گیا تھا۔ سکمز ذرائع نے زخمی جمال کے چل بسنے کی تصدیق کی۔  

ٹیٹوال بلاک میں تیز آندھی سے رہائشی مکانات کو نقصان

 سرینگر/تیز آندھی کے سبب کرناہ کے بلاک ٹیٹوال کے متعدد علاقوں میں گذشتہ رات درجنوں مکانوں، دکانوں یہاں تک کہ سکولوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا اورکئی ایک درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے بھی گرگئے جس کے نتیجے میں بجلی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام قریب ساڑھے دس بجے ٹیٹوال ، درنگلہ ، درگڑ اور ٹیٹوال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے ساتھ تیز آندھی آئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اُن علاقوں میں رہنے والوں کو نقصان سے دوچار کیا ۔تاہم کہیں سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تیز آندھی سے مکانات کے چھتیں اُڑ گئیں ،یہاں تک کہ درخت بھی گر کر سڑکوں پر آگئے ہیں جس کے نتیجے میں نقل و حمل بھی متاثر ہورہی ہے ۔  مقامی آبادی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن علاقوں میں املاک کے نقصان کا جائزہ لیکر لوگ

بانڈی پورہ کے لاپتہ اُستاد کی لاش جھیل ولر سے بر آمد

سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے جو اُستاد گذشتہ ہفتے لاپتہ ہوا تھا، اُس کو سوموار کے روز مردہ حالت میں پایا گیا اور اُس کی لاش جھیل ولر سے بر آمد کی گئی۔ حکام کے مطابق مشتاق احمد لون ساکنہ شیخپورہ، مانتری گام کی لاش آج صبح لہراولپورہ علاقے میں جھیل ولر سے بر آمد ہوئی۔ مشتاق کی لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔ حکام کے مطابق لاش کی شناخت مشتاق کے بھائی نے کی اور بعد میں اس کوپاسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال باندی پورہ لیجایا گیا ۔ مشتاق 3مئی کو لاپتہ ہوا تھا۔وہ گورنمنٹ ہائی سکول چونٹھ مولہ میں اُستاد کی حیثیت سے تعینات تھا ۔