اننت ناگ جنگجو حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار، جنگجو ہلاک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں5سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے میںایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا۔ اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں ایک راہ چلتی لڑکی بھی شامل ہے تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق 3 سی آر پی ایف اہلکار وہاں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ مزید دو سی آر پی ایف کی لاشیں براہ راست ضلع پولیس لائنز پہنچائی گئیں۔ پولیس نے پانچ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق تین سی آر پی ایف اہلکار اس حملے میں زخمی ہوگئے ۔  

اننت ناگ جنگجو حملے میں 3 فورسز اہلکار ہلاک، پولیس آفیسر سمیت 5زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں 3سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایاگیا۔ اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور  ایک  راہ  چلتی  لڑکی  بھی  اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن جاری ہے ۔     

جنوبی قصبہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کا فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

سرینگر/جنوبی قصبہ اننت ناگ کے کے پی روڑ پر بدھ کو جنگجوئوں نے فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس کے دوران طرفین کے مابین شدید گولی باری ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اُنہوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور کچھ فورسز اہلکاروں کو زخمی حالت میں بھی دیکھا۔ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس حملے میں کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔  

ریاست میں اسمبلی نشستوں کی نئی حد بندی محض ایک افواہ:گورنر ملک

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کو ریاست سے باہر کے میڈیا اداروں پر الزام عاید کیا کہ وہ کشمیر کی صورتحال کو غلط انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنر ملک نے کہا''میری ریاست یعنی اُتر پردیش میں لوگ روزانہ بنیادوں پر مارے جارہے ہیں۔میرٹھ ہائی وے پر روزانہ سیاحوں کو لوٹا جارہا ہے۔ اُن واقعات کے بارے میں کہیں کوئی خبر نہیں ہوتی ہے۔لیکن کشمیر کی ایک معمولی خبر کو بھی کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے''۔ گورنر ملک نے ریاست کے اندر اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کو افواہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ''نئی حد بندی ایک آئینی معاملہ ہے،یہاں تک کہ وزارت داخلہ نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔فی الوقت ایسی خبر محض افواہ ہے''۔ انہوں نے آنے والی امرناتھ یاترا کے دوران سخت س

ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے کشمیر میں معمولات زندگی متاثر

سرینگر/آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹرس ایسو سی ایشن کی کال پر ہڑتال سے بدھ کو وادی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر رہی۔ ریاست کے ٹرانسپورٹروں نے آج کی ہڑتال کال ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف دی تھی۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے پیش نظر طالب علموں اور ملازموں کوآج اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹرس ایسو سی ایشن نے آج چکہ جام کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اُن پر عاید ٹیکسوں میں کمی لائی جائے۔  

بارشوں کے نتیجے میں تودے گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ بند

سرینگر/حکام نے بدھ کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی کیونکہ مذکورہ شاہراہ پر کئی مقامات پر بھاری بارشوں سے تودے گر آئے تھے اور پہاڑوں سے پتھر کھسک آئے تھے۔ ڈپٹی ایس پی رامبن سریش شرما کے مطابق شاہراہ کو بند کیا گیا ہے کیونکہ رامبن اور بانہال کے درمیان تودے گر آئے ہیں جبکہ پہاڑوں سے پتھر بھی کھسک رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹری چشمہ،کیلا مور،ڈگڈول اور پانتھیال کے مقامات پر صبح ساڑھے دس بجے سے پتھر کھسک رہے ہیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم تین ہزار مسافر گاڑیاں بانہال اور ناشری علاقے میں درماندہ ہیں۔  

حکام کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی سرینگرتقریب منسوخ

سرینگر/ عالمی سطح پر سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر نے بدھ کو اپنی سرینگر میں مجوزہ تقریب منسوخ کی کیونکہ مذکورہ تقریب کے انعقاد کیلئے حکام نے اجازت فراہم نہیں کی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایک بیان میں بتایا گیا''ضلع انتظامیہ نے ہمیں سرینگر میں تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی اس لئے مذکورہ پروگرام منسوخ کیا جاتا ہے''۔ انسانی حقوق کی تنظیم کو آج ایک مقامی ہوٹل میں ایک  پروگرام  منعقد  کرنا  تھا۔  

بڈگام میں لوگوں نے550 بھیڑ بکریوں کو پانی میں بہہ جانے سے بچایا

سرینگر/مقامی لوگوں نے بدھ کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو گڈریوں اور اُن کے550بھیڑ بکریوں کو ایک مقامی نالے میں بہہ جانے سے بچالیا۔اس نالے میں گذشتہ شب کی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دو گڈریے اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ بدی پورہ میںدودھ گنگا نالے کے بیچوں بیچ سوگام پل کے نزدیک پھنس کر رہ گئے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ گڈریے نالے کے پانی میں اضافے کی وجہ سے دوسری طرف جانے سے قاصر تھے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے وقت پر متحرک ہوکر بچائو کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایک عارضی پل تیار کیا جس کے سہارے مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق گڈریوں اور اُن کے مال و اسباب سمیت بچالیا گیا۔  

کشمیر میں کم شدت والے زلزلے کے جھٹکے

سرینگر/محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کشمیر میں کم شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3تھی۔ یہ زلزلہ آج صبح8بجکر40منٹ پر محسوس کیا گیا۔ اس زلزلے کا مرکز پاکستان مین واقع کوئی خطہ تھا۔ کشمیر جنوب ایشیا کے اندرزلزلوں کے زون میں آتا ہے جس کی وجہ سے یہاں اس طرح کے جھٹکے محسوس ہوتے رہتے ہیں۔  

وسطی کشمیر میں طوفانی ہوائوں سے شہری جاں بحق،دو زخمی

سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں تیز ہوائوں سے ایک درخت اکھڑ کر ایک ٹینٹ پر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔  حکام کے مطابق محمد یوسف کلاڈا ولد عبدالغنی کلاڈا ساکنہ راجوری ،کنڈ علاقے کے رامواری میں ایک ٹینٹ میں موجود تھا جس پرایک بھاری درخت ٹینٹ پر گر آیا۔ اس کے دو رشتہ دار بھی اس حادثے میں زخمی ہوگئے جن کی شناخت غلام حیدر ولد دائود اور عبد الطیف ولد محمود ساکنان راجوری کے طور ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ غزشتہ رات کے دوران وادی بھر میں تیز ہوائیں چلیں اور موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کافی نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔  

بانڈی پورہ میں تیز ہوائوں سے درخت مکان پر گر آیا، دو خواتین جاں بحق

سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پوری ضلع میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ایک بھاری بھرکم درخت جڑ سے اُکھڑ کر ایک رہائشی مکان پر گر آیا جس سے مذکورہ مکان میں موجود دو جواں سال خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ یہ واقعہ ضلع کے چنداجی نامی علاقے میں پیش آیا جو جنگل کے نزدیک واقع ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق تیز ہوائوں کے نتیجے میں ایک درخت عارف حسین کے مکان پر جاگرا جس نے مبینہ بانو دختر ذاکر حسین اور شریفہ زوجہ عارف حسین نامی دو خواتین لقمہ اجل بن گئیں۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ، راہل ملک کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ پولیس کی پارٹی جائے واردات پرروانہ ہوگئی ہے اور باقی تفاصیل جمع کی جارہی ہیں۔  

موسلادھار بارشوں کے بعد ڈوڈہ میں ریڈ الرٹ،سکول بند

سرینگر/ڈوڈہ کی ضلع انتظامیہ نے بدھ کو موسلادھار بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سکولوں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کرلئے ۔ چیف ایجو کیشن آفیسر،طارق حسین خوجہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارشوں اور پسیاں گر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس کے پیش نظر آج کیلئے سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاط کے طور پسیاں گر آنے والے علاقوں سے دور رہنے کی صلاح دے رکھی ہے۔  

سیاحتی مقام سونہ مرگ میں برفباری، سرینگر۔لیہہ شاہراہ بند

سرینگر/سیاحتی مقام سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں بدھ کوتازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ وادی بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق سونہ مرگ، ناراناگ اور گرد و نواح میں آج صبح تازہ برفباری ہوئی۔ حکام نے مزید کہا کہ زوجیلا پاس اور بالہ تل علاقوں سے بھی تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ دریں اثناء نالہ سندھ پر ٹنگہ چھتر نامی مقام پر بنا پل پانی کے تیز بہائو میں ڈھ گیا ہے ۔  

ٹنگمرگ میں پانی کے بہائو سے پُل ڈھ گیا، پٹن میں سیلابی کیفیت

سرینگر/گذشتہ رات کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ایک پل پانی کے تیز بہائو کے نتیجے میں ڈھ گیا جبکہ پٹن علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چاندل۔وانیگام روڑ پر بنا ،نالہ فیروزپورہ کا پل پانی کے تیز بہائو میں آکر ڈھ گیا جس سے درجنوں دیہات کٹ کر رہ گئے ہیں۔ اطلاعات میں مزید بتایا جارہا ہے کہ کہ پٹن کے کھورو ، شیرا باد اور ہانجی ویرا گائوں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں بہت پانی جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کی نقل و حمل محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ واضح رہے کہ وادی بھر میں گذشتہ رات کے دوران زور دار بارشیں ہوئیں اور تیز ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے بیسیوں علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی راستے مسدود ہوکر رہ گئے ہیں۔  

مغل روڑبارشوں سے پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کیلئے بند

سرینگر/حکام نے بدھ کو تاریخی مغل روڑ پرپسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ روڑ پر مانسر مہرا،پوشانہ اور چتاپانی علاقوں میں پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے اس پر گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکام کے مطابق مذکورہ روڑ پر تیز ہوائیں چلنے سے بھاری درخت بھی جڑوں سے اُکھڑ آئے ہیں جنہیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پونچھ کے ضلع ٹریفک انچارج نیاز احمد کے مطابق مغل روڑ کو ٹریفک کے قابل بنانے کیلئے کام کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کے مکمل ہونے میں کم و بیش پانچ گھنٹوں کا وقت لگ سکتا ہے۔  

شمالی کشمیر کے سوپور میں مسلح تصادم کے دوران جنگجو جاں بحق:پولیس

سرینگر/پولیس نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ حفاظتی عملے کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جنگجو شمالی کشمیر کے واڈورہ پائین بومئی سوپور علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فورا ًاس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی۔ پولیس بیان کے مطابق فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ چنانچہ فورسزعملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا۔ بیان کے مطابق جائے جھڑپ پر سیکورٹی فورسز نے مہلوک شدت پسند کی لاش برآمد کرکے اس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی ہے۔  

تازہ ترین