تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں گرینیڈ دھماکہ،8عام شہری زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے میں منگل کو مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس سٹیشن کی  طرف  ایک گرینیڈ پھینکا  جس کے پھٹنے سے آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس سٹیشن پلوامہ پر پھینکا گیا یہ گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ پڑا جس کی آہنی ریزوں کی زد میں آکر آٹھ راہگیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ پولیس  نے  تاہم  ایک  بیان  جاری  کرتے  ہوئے  کہا  کہ  اس  دھماکے  میں  دو  عام  شہری  زخمی  ہوگئے  ہیں۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیں تاکہ گرینیڈ پھینکنے والوں کو پکڑا جاسکے۔  

پہلگام میں ریفٹنگ کشتی اُلٹنے سے دو جاں بحق،6زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کو دریائے لدر میں ایک ریفٹنگ کشتی ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد کو لیجارہی کشتی دریائے لدر کی تیز دھار کو برداشت نہ کرتے ہوئے اچانک اُلٹ گئی۔ اس حادثے کے فوراً بعد بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں تاہم دو افراد کو نہیں بچایا جاسکا اور وہ پانی کی تیز لہروں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت سیاحتی محکمہ کے ایک ملازم رینکو راجہ پنڈتا اور ایک خاتون سنجانا ساکنان جموں کے طور ہوئی ہے۔  دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن بلاک میڈیکل آفیسر سلر ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق اُنہیں مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں ایک کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پانچ زخمیوںکا علاج وہیں کیا جارہا تھا۔  

پٹن میں بی ایس ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا

سرینگر/شمالی کشمیر کے سنگھپورہ پٹن علاقے میں منگل کو ایک بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔  خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ بی ایس ایف اہلکار کا تعلق 70ویں بٹالین سے تھا۔ گرواہ ،جھارکنڈ کے رہنے والے بی ایس ایف اہلکار کے ساتھیوں نے گولی چلنے کی آواز سنتے ہی اسے نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ یہ آج دن میں فورسز اہلکار کی خود کشی کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا    

پلوامہ کے تین لاپتہ نوجوانوں کی ہتھیار وں سے لیس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے تین لاپتہ نوجوانوں کی ہتھیاروں سمیت تصاویر منگل کوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ مذکورہ تین نوجوانوں کی شناخت ناظم احمد ولد عبد الاحد ساکنہ ہکری پورہ، کاکا پورہ، پلوامہ، ارشاد احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ترچھل پلوامہ اور رفیق احمد ولد عبد العزیز ساکنہ کرنابل، سامبورہ، پلوامہ کے طور ہوئی ہے۔ تصاویر میں موجود تفاصیل کے مطابق ناظم نے 17جون ،ارشاد نے یکم جون جبکہ رفیق نے بھی یکم جون سے عسکریت میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ناظم گذشتہ چار روز سے لاپتہ ہے جبکہ ارشاد اور رفیق گذشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ تینوں نوجوانوں کے گھروالوں نے پولیس کے پاس گمشدگی کی شکایات درج کرائی ہیں۔ جی این ایس نے پولیس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر کی جانچ کی جارہی ہے۔  

پائین شہر میں نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر/پائین شہر کے خواجہ بازار، خانیار علاقے میں منگل کو ایک نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مُردہ پایا گیا۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت 24سالہ ہارون رشید ولد عبد الرشید ساکنہ بژھ پورہ ،صورہ کے طور ہوئی ہے۔  خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہارون کو خواجہ بازار میں ایک واش روم میںمردہ حالت میں پاکر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کیا۔  

شمالی کشمیر میں فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں منگل کو ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ یہ واقعہ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ضلع میں کنڈی علاقے کے سادھو گنگا میں پیش آیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی47آر آر سے تھا اور وہ سادھو گنگا میں ہی تعینا تھا جہاں آج صبح اُس نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا خاتمہ کردیا۔ گولی چلتے ہی اس کے ساتھیوں نے اُسے خون میں لت پت پایا۔ اسے نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔  

اچھہ بل معرکے کی جگہ سے کالیج طالب علم کی لاش بر آمد

سرینگر/جنوبی کشمیر کے بدورا،اچھہ بل علاقے میں جہاں گذشتہ روز فورسز اور جنگجوئوں کے مابین دن بھر معرکہ آرائی ہوئی تھی،پر منگل کو ایک مقامی طالب علم کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ ایک جنگجو اور ایک فوجی آفیسر گذشتہ روز اسی مقام پر معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اس معرکے کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔ مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ 23سالہ نثار احمد میر ولد فیاض احمد میر ساکنہ چک اچھہ بل کی لاش آج صبح معرکے کی جگہ کی صفائی کے دوران بر آمد ہوگئی۔ پولیس نے فوری طور پر لاش کو تحویل میں لیکر اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نثار گورنمنٹ ڈگری کالیج اننت ناگ میں فسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔  

انجینئررشیداورشاہ فیصل کا چنائوی اتحاد، 'پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' کے قیام کا اعلان

سرینگر/عوامی اتحاد پارٹی کے چیئر مین انجینئر رشید اور جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ کے چیئر مین شاہ فیصل نے منگل کو اسمبلی انتخابات سے قبل اتحاد عمل میں لاتے ہوئے 'پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' نامی مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان کیا۔ شاہ فیصل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا''ہم نے ایک ایسے وقت ایک جُٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب پوری ریاست کو اس کی ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے اتحاد کا نام' پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' رکھا ہے''۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ اُنہیں ایک با اعتبار متبادل فراہم کریں گے۔ فیصل کا کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ سبھی خطوں اور مذاہب کے لوگ اُن کے 'پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' کی حمایت کریں گے۔ انجینئر رشید نے اس موقع پر کہا کہ' پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ' ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔

لیتہ پورہ حملے میں استعمال گاڑی کے مالک سمیت جیش کے دو جنگجو مرہامہ معرکے میں جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے مرہامہ علاقے میں منگل کو فورسز کے ساتھ جو دو جنگجو جاں بحق ہوگئے اُن میں سجاد احمد بٹ نامی وہ جنگجو بھی شامل ہے جس کی گاڑی جنگجوئوں کے لیتہ پورہ خود کش حملے میں استعمال ہوئی تھی اور اس جس میں40فورسز اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔یہ خود کش حملہ کشمیر شاہراہ پر14فروری کے روز ہوا تھا جس کی ذمہ داری جیش محمد نامی تنظیم نے لی تھی۔   پولیس کے  مطابق سجاد کا تعلق جیش سے تھا اور وہ ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقے میں اپنے دوسرے ساتھی سمیت فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے  جاں  بحق  جنگجو  کی  شناخت  توصیف  احمد  بٹ  کے  طور  ہوئی  ہے  اور  پولیس  کے  مطابق  وہ  بھی  مرہامہ  کا  ہی  باشندہ  تھا۔ اس معرکہ آرائی کے دوران ایک ف

جنوبی کشمیر میں دو نوجوانوں کی عسکریت سے کنارہ کشی:پولیس

سرینگر/پولیس نے منگل کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں نے عسکریت سے کنارہ کشی کرتے ہوئے عام زندگی جینے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت اُن کی حفاظت کے پیش نظر مخفی رکھی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ دو نوجوانوں نے اُن کے گھروالوں کی مدد سے ہتھیار چھوڑکر عام زندگی گذرانے کا فیصلہ کیا ہے۔  

پلوامہ بارودی دھماکے میں زخمی2فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھے

سرینگر/دو فوجی اہلکار، جو گذشتہ روز شام کو پلوامہ کے آری ہل نامی گائوں میں ایک بارودی دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، منگل کو اسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔ فوجی ذرائع کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار زخمی ہونے کے بعد سے 92بیس اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آرہی ہل میں گذشتہ روز شام کو ایک بارودی دھماکے میں9فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے تاہم کہا تھا کہ اس دھماکے میں 6فوجی اہلکار اور2عام شہری زخمی ہوئے تھے۔  

جنوبی کشمیر میں تازہ مسلح جھڑپ،2جنگجو،فوجی اہلکار جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے بجبہارہ علاقے میں منگل کی صبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین ہوئی تازہ معرکہ آرائی کے نتیجے میں اب تک2جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ معرکہ آج صبح ضلع اننت ناگ میں بجبہارہ کے مرہامہ علاقے میں پیش آیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی تک اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو اور ایک فوجی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ جو فوجی اہلکار جاں بحق ہوا ہے وہ اُن تین اہلکاروں میں شامل تھا جو معرکہ کے دوران زخمی ہوئے تھے تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جبکہ باقی ماندہ دو اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔ اس سے قبل جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ یہ جھڑپ اننت ناگ ضلع کے ہی اچھہ بل علاقے میں ہوئی جھڑپ کے محض24گھ